حسیب نذیر گِل
محفلین
پاکستان کے اکثر انٹرنیٹ صارفین جب آج صبح اپنے ہوم پیج پر پہنچے تو اسے ہیک شدہ اور خراب پایا۔ جی ہاں، Google.com.pk اور دیگر 284 ڈاٹ پی کے ڈومین آج ہیک کر لیے گئے (اور اب بھی ان میں سے بیشتر کی صورت بگڑی ہوئی ہے)۔
پاکستانی ویب سائٹس اور ویب-سرورز کے ماہر عرفان احمد کے مطابق اس کا سبب مارک مانیٹر کے زیر انتظام 284 ڈاٹ پی کے ڈومینز کی ڈی این ایس انٹریز میں ہونے والی تبدیلی ہے۔
خراب ہونے والے ڈومینز میں Microsoft.PK، apple.PK، paypal.PK، ebay.PK، blogspot.PK، chrome.PKاور Cisco.PK و دیگر شامل ہیں۔
بظاہر تو کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن خراب ہونے والے صفحات، بشمول Google.com.pk پر ترکی زبان میں ایک پیغام موجود ہے، جو اشارہ دیتا ہے کہ ممکن ہے ہیکر کا تعلق ترکی سے ہو۔
ہیکر نے کسی کے لیے کوئی پیغام نہیں چھوڑا، جیسا کہ ایسی حرکات کے بعد ہیکرز عموماً کیا کرتے ہیں۔
البتہ انگریزی زبان میں “Downed Pakistan” کا ایک لفظ ضرور موجود ہے، جو ہیکرز کی فتح کی علامت ہے۔
ذیل میں Google.com.pk کا ہیک شدہ اسکرین شاٹ ملاحظہ کیجیے۔
بشکریہ:پروپاکستانی