گوگل پاکستان اور 284 دیگر ڈاٹ پی کے ڈومین ویب سائٹس ہیک ہو گئیں

ميرے خيال ميں يه اسرائيلي هينكر هے جو پاك تركي تعلقات كو ذد پهنچانا چاهتے هيں ۔۔
كيونكه اسرائيل كو دنيا مين پاكستان سے زياده كسي سے خوف نهيں ۔۔۔
 
پاكستان كے پچاس جے ايف 17 تھنڈر فلسطيني بهائيوں كي مدد كيلئے شام كي سرحد پر پهنچ گئے ، گوادر اور كراچي ميں غوري اور شاهين نصب ، اسرائيل نشانے پر ۔ امريكي اور يورپي دباؤ مسترد ، پاكستاني فورسز نے فلسطين كو اپنے حفاظتي حصار ميں لے ليا ، عرب ممالك اوراسلامي دنيا ميں خوشي كي لهر ، پاكستان كو دعائيں ،،​

كاش كبھي ايسي خبر بھي سننے كو آئے
 
عسکری

معطل

50 جے ایف-17 تھنڈرز کیا کر لیں گے 77 ایف-15 راما اور 343 ایف 16 صوفا کے سامنے ؟ اور کیوں دو ایٹمی طاقتوں کی جنگ کرا نی ہے ؟ عربوں کے پاس اپنا ارسینل کم ہے کیا ؟ 220 ایف سولہ مصر کے پاس 154 ایف 15 سعودی کے پاس 111 تورنیڈو سعودی کے پاس ہیں - 79 ایف سولہ اور 68 میراج 2000 یو اے ای کے پاس ہیں تو 56 مگ29 اور 28 ایس یو30 الجزائر کے پاس ہیں وہ مر گئے ہیں اپنے سگے بھائیوں کی مدد کرنے والے ؟
 
محمد امین

لائبریرین

بھیا ۔۔۔۔۔۔ ایسے خواب دیکھنا بھی لہو گرم رکھنے کا اک بہانہ ہے :notworthy::ROFLMAO:
 
حسان خان

لائبریرین
ابھی کچھ دن پہلے ایسی ہی خبریں برما کے متعلق بھی گردش کر رہی تھیں کہ پاکستانی فوج برما پہنچ گئی ہے لڑنے۔ :)
 
عسکری

معطل
ابھی کچھ دن پہلے ایسی ہی خبریں برما کے متعلق بھی گردش کر رہی تھیں کہ پاکستانی فوج برما پہنچ گئی ہے لڑنے۔ :)
اور قانون کے مطابق ایک سکواڈرن کے 6 سے زیادہ جہاز بیس سے باہر نہیں جا سکتے ایک ہی وقت میں اور چار سے زیادہ جہاز ایک ہی وقت میں موو نہیں کرتے جب تک بیک اپ نا پہنچ جائے اور یہاں تو سارا فلیٹ باہر بھیجا جا رہا ہے اس کے ساتھ 10 سی-130 اور 200 ٹیکنیشن اور انجئیرئیرز بھی جائیں گے ان 50 جہازوں کو ہینڈل کرنے کا کوئی بیس بھی آگے ہے پتا کر لو بھی ایسا نا ہو ان کا اپرن بھر جائے تھنڈرز سے کیونکہ جہاں تک میں جانتا ہوں شامی اردن لبنان میں ایسا کوئی ائیر بیس نہیں جہاں 50 فائٹرز سٹیشن ہوں :mrgreen:
 
قیصرانی

یار ایویں ای بے چارے کی خوشی پر جھاڑو لگا رہے ہیں
 
پاکستان کے اکثر انٹرنیٹ صارفین جب آج صبح اپنے ہوم پیج پر پہنچے تو اسے ہیک شدہ اور خراب پایا۔ جی ہاں، Google.com.pk اور دیگر 284 ڈاٹ پی کے ڈومین آج ہیک کر لیے گئے (اور اب بھی ان میں سے بیشتر کی صورت بگڑی ہوئی ہے)۔
پاکستانی ویب سائٹس اور ویب-سرورز کے ماہر عرفان احمد کے مطابق اس کا سبب مارک مانیٹر کے زیر انتظام 284 ڈاٹ پی کے ڈومینز کی ڈی این ایس انٹریز میں ہونے والی تبدیلی ہے۔
خراب ہونے والے ڈومینز میں Microsoft.PK، apple.PK، paypal.PK، ebay.PK، blogspot.PK، chrome.PKاور Cisco.PK و دیگر شامل ہیں۔
بظاہر تو کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن خراب ہونے والے صفحات، بشمول Google.com.pk پر ترکی زبان میں ایک پیغام موجود ہے، جو اشارہ دیتا ہے کہ ممکن ہے ہیکر کا تعلق ترکی سے ہو۔
ہیکر نے کسی کے لیے کوئی پیغام نہیں چھوڑا، جیسا کہ ایسی حرکات کے بعد ہیکرز عموماً کیا کرتے ہیں۔
البتہ انگریزی زبان میں “Downed Pakistan” کا ایک لفظ ضرور موجود ہے، جو ہیکرز کی فتح کی علامت ہے۔
ذیل میں Google.com.pk کا ہیک شدہ اسکرین شاٹ ملاحظہ کیجیے۔
Google-Pakistan-1024x463.png

بشکریہ:پروپاکستانی
اگر ایسا ہوتا تو ہیکر رات کے بارہ بجے یہ کام کرتے کیونکہ دن مین تو ملنگوں سے ایک اینٹ نہیں اٹھائی جاتی ہاں رات کو 2 من کا گٹر کا ڈھکن اٹھا جاتے ہیں :biggrin:
بہت خوب
 
یاد رہے کچھ دن قبل پاکستانی ہیکرز نے اسرائیلی ویب سائٹس کو ہیک کیا تھا۔ذرا ملاحظہ ہوا

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف شاید پاکستانی حکومت کی جانب سے تو کوئی آواز بلند نہ کی جائے لیکن پاکستانی ہیکرز نے اسرائیل کی بڑی ویب سائیٹس کو ہیک کرکے یہودی لابی کو پیغام دیا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری خون کی ہولی بند کریں
گذشتہ روز ہیکرز کی جانب سے اسرائیل کی بڑی ویب سائیٹس جیسے ایمازون ، بی بی سی ، سٹی بینک ، سی این این ، مائیکروسافٹ، ماسٹرکارڈ، انٹل اور کوکا کولا وغیرہ پر حملہ کیا گیا اور ان پر اپنا پیغام نشر کر دیا۔ اسرائیلی ویب سائٹس پر حملہ کرنے والے ہیکرز نے خود کو 1337, H4x0rL1f3, ZombiE_KsA اور Invectusکے نام سے متعارف کروایا ہے اور یہ گروپ پہلے بھی بھارتی ویب سائیٹس پر حملے کر چکا ہے۔
اس سے قبل جمعہ کے روز مشہور ہیکرگروپ Anonymous کی جانب سے بھی کم و بیش 650 اسرائیلی ویب سائیٹس جن میں اکثر سرکاری اور حساس ویب سائیٹس بھی شامل ہیں انہیں ہیک کر لیا گیا تھا اور انکی تفصیلات جیسے ای میل اور پاسورڈز کو نشر کر دیا گیا اور ویب سائیٹس پر موجود تمام مواد ڈیلیٹ کر دیا۔ اسی طرح اس گروپ نے اتوار کے روز 3000 ناموں کی ایک فہرست جاری کی جس میں ان لوگوں کے نام، پتے اور ٹیلی فون نمبر شامل تھے جو جنگ کے لیےاسرائیل کی مالی امداد میں پیش پیش ہیں۔
مغربی ممالک اور خاص کر امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ پر بمباری اور روز بروز بڑھنے والی شہادتوں پر کوئی ایکشن نہ لینے کی وجہ سے پوری دنیا اور خاص کر مسلم ممالک میں اشتعال پایا جاتا ہے۔ اگر صورت حال یہی رہی تو آئیندہ آنے والے دنوں میں ہیکرز کے حملوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ اسرائیلی فنانس منسٹر کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کی سائیبر سیکیورٹی بہت عمدہ ہے اور ہم تمام ہیکرز کے حملے روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہیکرز کی جانب سے کیے گئے تمام دعوے غلط ہیں۔
بشکریہ:آئی ٹی نامہ
 
ابھی کچھ دن پہلے ایسی ہی خبریں برما کے متعلق بھی گردش کر رہی تھیں کہ پاکستانی فوج برما پہنچ گئی ہے لڑنے۔ :)
ابھی ابھی خبر آئی مریخ پر بھیجی گئی ناسا کی گاڑی کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کرلیا۔ اب مریخ کی تمام تصاویر پاکستان سے جاری ہوں گی۔۔
 
Top