نبیل
تکنیکی معاون
میں اپنی ایک اور پوسٹ میں عرض کر چکا ہوں کہ میں گوگل کے ویب پیج پر یوزر سکرپٹنگ کے تجربات کر رہا ہوں۔ اس پوسٹ میں میں آپ کو اپنے نتائج سے آگاہ کروں گا۔ ان نتائج کی افادیت اگر بظاہر زیادہ نہیں لگتی لیکن اسے ایک proof of concept کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ بجائے اس کے کہ ہم انٹرنیٹ کے کاربرداران کا انتظار کرتے رہیں کہ وہ کبھی اردو کو سپورٹ کریں، ہم خود سے آگے بڑھ کر یوزر سکرپٹنگ کے ذریعے ویب اپلیکیشنز کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس پوسٹ میں پیش کیے گئے نتائج کا اطلاق فائر فاکس براؤزر پر ہوتا ہے۔ یہاں پیش کی گئی یوزر سکرپٹ استعمال کرنے سے قبل آپ کو فائرفاکس کی ایکسٹنشن گریز مونکی انسٹال کرنا ہو گی۔ میں نے اس یوزر سکرپٹ کو فائر فاکس 1.5 اور گریز مونکی 0.64 پر ٹیسٹ کیا ہے۔
جیسا کہ میں اپنی گزشتہ پوسٹ میں عرض کرچکا ہوں، جاوا سکرپٹ میں لکھی گئی یوزر سکرپٹ کے ذریعے ہم براؤزر میں ڈسپلے ہونے والے ویب پیج کے تمام خواص کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہی آئیڈیا میں نے گوگل کے ویب پیج پر آزمانے کا سوچا۔ میرا آئیڈیا یہ تھا کہ کسی طرح گوگل کے پیج پر موجود ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ کو انٹگریٹ کر دیا جائے۔ یہ کام اگرچہ بہت زیادہ مشکل نہیں ثابت ہوا لیکن پھر بھی اس میں وقت لگا۔ اردو ویب پیڈ آئی ڈیز کے ساتھ کام کرتا ہے جبکہ گوگل کے پیج پر کسی ایچ ٹی ایم ایل ایلیمنٹ کی آئی ڈی موجود نہیں ہے۔ اسکے علاوہ بھی مجھے ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ میں کئی تبدیلیاں کرنی پڑیں، تب کہیں جا کر یہ یوزر سکرپٹ صحیح چلی۔
جب آپ فائر فاکس اور گریز مونکی انسٹال کرچکے ہوں تو یہاں فراہم کی گئی یوزر سکرپٹ کو ڈاؤنلوڈ کرکے ان زپ کریں اور اس جاوا سکرپٹ فائل کو فائرفاکس کے ذریعے کھولیں۔ اس پر گریز مونکی آپ کو اسے انسٹال کرنے کے لیے کہے گا۔ آپ انسٹال کا بٹن کلک کریں اور یہ یوزر سکرپٹ انسٹال ہو جائے گی۔ اس کے بعد آپ گوگل کے ویب پیج پر جائیں۔ اس کا ٹیکسٹ باکس آپ کو ذیل کی تصویر کی طرح بنفشی پس منظر کے ساتھ نظر آئے گا۔
میں نے اس سکرپٹ کا ڈیفالٹ انگریزی ہی رکھا ہے کیونکہ زیادہ تر آپ انگریزی، یا دوسری رومن زبانوں میں ہی تلاش کرتے ہیں۔ جب آپ کا دل چاہے، آپ CTRL+Space پریس کرکے اردو میں سویچ کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے اور یوں گوگل پر اردو میں سرچ کرنا آپ کے لیے انتہائی آسان ہو گیا ہے۔
آپ نوٹ کریں گے کہ لینگویج سویچ کرنے کے ساتھ ٹیکسٹ باکس کی الائنمنٹ بھی تبدیل ہوتی ہے۔ میں نے ٹاہوما فونٹ کا استعمال کیا ہے۔ میرے پاس فائر فاکس میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ صحیح نہیں چل رہا تھا۔ آپ چاہیں تو اس سکرپٹ کو ایڈٹ کرکے اپنی مرضی کا فونٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ ابھی اس یوزر سکرپٹ میں آن سکرین کی بورڈ نہیں شامل کیا گیا۔
گوگل کا ویب پیج سادہ ترین ہے اور اسی لیے اس پر تجربات آسانی سے ممکن بھی تھے۔ اس کے مقابلے پر جی میل کا پیج سٹرکچر خاصا پیچیدہ ہے اور اس پر کام کرنے سے پہلے اس کے متعلق کافی معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر بھی ایک تجربے کی کامیابی سے امید کی ایک کرن نظر تو آئی ہے۔ میرا یہ کام کرنے کا مقصد لوگوں میں یوزر سکرپٹنگ کے ممکنات سے متعلق دلچسپی اجاگر کرنا بھی تھا۔ یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے مناسب استعمال سے ہم انٹرنیٹ پر اردو کو بہت موثر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔
اس یوزر سکرپٹ کے لکھنے میں مجھے ذیل کے ٹولز سے خاطر خواہ مدد ملی:
DOM Inspector
Javascript Shell
آپ لوگ اس یوزر سکرپٹ کو استعمال کریں اور مجھے اپنی آراء سے آگاہ کریں۔
والسلام
تبدیلیوں کی تفصیل (Change log)
14 جنوری 2006: بیک سپیس کا بگ فکس