گوگل پر بی ایم ڈبلیو (جرمنی) کا ربط غائب

نبیل

تکنیکی معاون
گوگل ہماری زندگی میں کس طرح سرایت کر رہا ہے اور اس کی اہمیت کیا رنگ لا سکتی ہے، اس پر گفتگو کے لیے ایک الگ فورم قائم ہو سکتی ہے۔ بلاشبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موجودہ دنیا میں گوگل ہی کی خبریں سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز ہوتی ہیں۔

اسی طرح کی ایک خبر کے مطابق گوگل سے کار بنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو کے جرمن ویب صفحہ (bmw.de) کا ربط نکال دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ BMW بہتر سرچ رزلٹس حاصل کرنے کے لیے گوگل کے قواعد کی خلاف ورزی کر رہی تھی۔ بی ایم ڈبلیو جرمنی کی ویب سائٹ پر گوگل بوٹ کو ایک مصنوعی مواد پر مبنی صفحہ فراہم کیا جاتا تھا۔
 

جیسبادی

محفلین
یہ گوگل گدھے نے میرے صفحات کا رینک بھی کچھ گرا دیا ہے۔ شاید simulated annealing optimization جیسی تکنیک کی وجہ سے کیا ہے۔ دوسرا میرے XML صفحات جو کہ xhtml میں ہیں کبھی گوگل کیش میں صحیح utf-8 اینکوڈنگ کے ساتھ نظر آتے ہیں، مگر کبھی غلط اینکوڈنگ کے باعث "تھائی" میں۔ حالانکہ XML کی ڈیفالٹ اینکوڈنگ utf-8 ہے، اور دوسرا meta tag بھی دیا ہے۔ لگتا ہے کہ گوگل کے کچھ "سرور" صحیح utf-8 کیش کر سکتے ہیں اور کچھ نہیں۔ اب یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ آج کس "سرور" سے "سروّ" ہو رہے ہو۔
 
Top