نبیل
تکنیکی معاون
ایک کمپنی RTI نے گوگل کے خلاف چند پیٹنٹس کی خلاف ورزی پر 5 ارب ڈالر کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ RTI کے مطابق گوگل کے سوفٹویر گوگل ٹاک میں استعمال ہونے والی VoIP ٹیکنالوجی کا پیٹنٹ RTI کا پیٹنٹ بنتا ہے اور یوں گوگل کو اسے پانچ ارب ڈالر ادا کرنے چاہییں۔ RTI اس سے قبل بھی دوسری کئی کمیونیکیشن کمپنیوں کے خلاف اسی پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی بنا پر مقدمات دائر کر چکا ہے۔ تاحال ان میں سے کسی مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ RTI نے جن کمپنیوں پر مقدمات دائر کیے ہیں ان میں مائیکروسوفٹ، سسکو (Cisco) ، نارٹل، لوسنٹ اور ای-بے شامل ہیں۔