گوگل پر پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ہوگا ممکن؟

arifkarim

معطل
گوگل پر پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ہوگا ممکن؟

کیا آپ کے لیے ای میل یا کسی بھی اکاﺅنٹ کے پاس ورڈ کو یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے ؟ اگر ہاں تو آپ گوگل کا ایک نیا فیچر آپ کے لیے بہت بڑی خوشخبری ثابت ہوگا۔

گوگل ایک نئے فیچر کی ابتدائی آزمائش کررہا ہے جو لیپ ٹاپ کے پاس فون رکھنے سے ہی اکاﺅنٹ تک رسائی دینے میں مدد کرے گا۔

یہ فیچر دو نکاتی آتھنٹیکشن کی طرح کام کرے گا تاہم ابھی اس حوالے سے زیادہ یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔

رپورٹس کے مطابق سب سے پہلے صارفین کو اپنے فون کو اس کا اختیار دینا ہوگا اور پھر اپنے کمپیوٹر پر گوگل اکاﺅنٹ پر لاگ ان ہونا ہوگا تاہم اس مرحلے پر پاس ورڈ پوچھنے کی بجائے گوگل کا سسٹم صارف کے فون پر ایک نوٹس ارسال کردے گا۔

اگر صارف اس نوٹس پر ہاں کردے گا تو وہ لاگ ان ہوجائے گا۔

مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ فون نہ ہونے پر اکاﺅنٹ کھولے نہیں جاسکیں گے بلکہ پاس ورڈ کو اس صورت میں استعمال کیا جاسکے گا جب فون خراب ہوجائے یا پاس نہ ہو۔

آسان الفاظ میں پاس ورڈ بیک اپ سسٹم کی شکل اختیار کرلیں گے۔
ماخذ

ابن سعید
 
پاسورڈ کی بلا سے نجات دلانے کی کوشش کافی عرصہ سے چل رہی ہے اور اس ضمن میں کئی طریقے آزمائے جا رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل یاہو نے اس سے ملتی جلتی یعنی فون پر نوٹیفکیشن کے ذریعہ لاگن ہونے کی سہولت فراہم کرائی تھی۔ فاسٹ آئڈینٹٹی آنلائن (FIDO) الائنس کے تحت اسپیسیفیکینز پر کام ہو رہا ہے جس کی ایک مثال یوبی کی ہے جو ایک ننھا سا سیکیور ہارڈوئیر ہے جس کی مدد سے کئی نظاموں میں لاگن ہونے کی سہولت دستیاب ہے جن میں گوگل، گٹ ہب، ڈراپ باکس، اور ڈاکر وغیرہ جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ گوگل کے فون اور کروم بک میں اسمارٹ لاکنگ کے تحت کئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں مثلاً اسکرین کسی مخصوص جگہ، کسی مخصوص آواز، کسی مخصوص چہرے، کسی مخصوص فنگر پرنٹ، وغیرہ کی شناخت کر کے غیر مقفل حالت میں رہے، نیز یہ کہ آس پاس کوئی مانوس ڈیوائس موجود ہو تو بھی غیر مقفل رہے، مثلاً فون کے آس پاس اس سے منسلک اسمارٹ واچ ہو یا کروم بک کے آس پاس اس سے منسلک فون ہو تو ان کی اسکرین لاک نہ ہو۔ :) :) :)
 
Top