تجمل حسین
محفلین
چند دن پہلے انٹرنیٹ پر سپیچ ریکگنیشن کے حوالہ سے تلاش کرتے کرتے گوگل کروم کے ایڈآنز سے گوگل ڈاکومنٹس میں موجود ڈکٹیشن کی سہولت کا علم ہوا۔ پہلے تو یقین ہی نہ تھا کہ اس میں کسی یونیکوڈ زبان کی سپورٹ بھی دستیاب ہوگی۔ لیکن جب دیکھا تو عربی کو اس میں موجود پایا۔ اس کے ساتھ ہی دوسرا خیال یہ آیا کہ عربی زبان کی سپورٹ رکھ تو دی ہوگی لیکن ڈکٹیشن درست نہ ہوگی۔
خیر تجربہ کے لیے عربی کو منتخب کیا۔ ڈکٹیشن پر کلک کیا کروم نے مائیک استعمال کرنے کی اجازت طلب کی۔ اسے اجازت فراہم کی اور جلدی سے مائیک کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کیا۔ اب مائیک ہاتھ میں، نظریں سکرین پر اور ذہن سوچ میں گم کہ کونسا فقرہ بولوں
جب عمومی عربی کا کوئی فقرہ بھی ذہن میں نہ آیا تو ”بسم اللہ“ کہا۔۔ فوراً ہی گوگل ڈاکس میں بالکل درست لکھا گیا۔ خوشی کی انتہا نہ رہی۔ پھر دوبارہ مکمل ”بسم اللہ الرحمٰن الرحیم“ کہا۔ یہ بھی بالکل درست لکھا گیا۔ اچانک ذہن میں خیال آیا کہ کوئی دوسری آیت دیکھوں۔ یکے بعد دیگرے قرآن مجید سے مختلف سورتوں کی مختلف آیات کی ڈکٹیشن باری باری کروائی۔ تیز اور آہستہ دونوں رفتار کے ساتھ۔ نتائج 100 فیصد درست رہے۔ ایک حرف کی بھی غلطی نہ پائی۔
اس سے خیال آیا کہ اگر بغیر ٹریننگ کروائے عربی بالکل درست لکھی جارہی ہے وہ بھی براہ راست یونیکوڈ میں تو اردو کیوں نہیں ہوسکتی؟
اب اس کے متعلق سوچنا آپ دوستوں کا کام ہے۔ اگر آپ اس سے پہلے سے ہی واقف ہوں تو مجھے حیرت ہوگی کہ پھر بھی اس پر کام کیوں نہ ہوسکا
جلد ہی تصاویر بھی شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔ آپ دوستوں کی طرف سے جواب کا انتظار رہے گا۔
نبیل ۔ ابن سعید ۔ محمد امین صدیق ۔ محمد اسلم ۔ arifkarim ۔ دوست ۔