نبیل
تکنیکی معاون
کل میں نے گوگل کے ویب پیج پر اس کا الیکٹرک گٹار ڈوڈل دیکھا تو اسے معمول کی بات سمجھ کر نظر انداز کر دیا لیکن آج یہ ڈوڈل دوسرے دن پھر موجود ہے اور میں نے آج ہی نوٹ کیا ہے کہ اس پر ماؤس کے ذریعے نہ صرف گٹار کی دھن بجانےکی پریکٹس کی جا سکتی ہے بلکہ 30 سیکنڈ تک کی ریکارڈنگ محفوظ بھی کی جا سکتی ہے۔ گوگل کے پیک مین ڈوڈل کی طرح اس کا الیکٹرک گٹار ڈوڈل بھی نہایت مقبول ثابت ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گوگل نے اسے دوسرے دن بھی باقی رکھا ہوا ہے۔ اس الیکٹرک گٹار ڈوڈل کو ریکارڈنگ موڈ میں سیٹ کرنے کے بعد اس پر کی بورڈ کے ذریعے بھی میوزک نوٹ بجائے جا سکتے ہیں۔ ذیل میں ایک وڈیوز کا ربط پیش کر رہا ہوں جس میں گوگل کے الیکٹرک گٹار ڈوڈل کے ذریعے موسیقی تخیلق دی جا رہی ہے۔ آپ کو اس قسم کی اور وڈیوز نظر آئیں تو انہیں ضرور یہاں شئیر کریں۔