چاند بابو
محفلین
گوگل جواپنی سروسز کو بہت تیزی سے وسعت اور بہتری کی طرف لے جا رہا ہے اس نے ایک اور تہلکہ خیر سروس شروع کی ہے جسے Google Similar Images Search کا نام دیا گیا ہے۔ گوگل لیبز کے اس فیچر کی مدد سے آپ کسی بھی تصویر کو تصویر کی مدد سے سرچ کر سکتے ہیں نہ کہ الفاظ کی مدد سے۔ گوگل کے اس فیچر کی مدد سے سرچ کے لئے آپ کو گوگل لیبز میں Similar Images Search پیج پر جانا ہو گا وہاں اپنی مطلوبہ تصویر کا ٹیکسٹ داخل کیجئے اور وہاں کھلنے والے ایمجز میں سے آپ کی سرچ کے قریب ترین تصویر کے نیچے موجود الفاظ Similar Images پر کلک کیجئے اب گوگل کا سکرپٹ خودبخود اس تصویر سے ملتی جلتی تصاویر کو ڈھونڈ کر آپ کے سامنے پیش کر دے گا۔ مثال کے طور پر میں نے وہاں لفظ پاکستان سرچ کیا پھر میں نے وہاں موجود تصاویر میں سے پاکستان کے جھنڈے کی سرچ دی تو اس نے میرے سامنے پاکستانی جھنڈوں کی سینکڑوں تصاویر لا کر رکھ دیں۔
تو ابھی چیک کیجئے گوگل کی یہ نہایت مفید سروس اور فائدہ اٹھائیے۔
تو ابھی چیک کیجئے گوگل کی یہ نہایت مفید سروس اور فائدہ اٹھائیے۔