مس اپنے سرچ انجن میں تیزی سے بہتری لا رہا ہے۔ اگرچہ مس نے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں "اینٹی ٹرسٹ" کے خوف سے کئی برسوں سے کوئی نیا پن نہیں ڈالا، مگر پھر بھی فائرفاکس، یع سے بہت بہتر ہونے کے باوجود، اس کی مارکیٹ کم نہیں کر سکا۔ فائرفاکس کی مارکیٹ 5 سے ۷ فیصد تک بن سکی ہے۔ گوگل نے فائرفاکس کو عوام میں مقبول کرنے خاطر خواہ کوشش نہیں کی، اور یہی فاش غلطی گوگل کے زوال کا سبب بن جائے گی۔ وندوز ویسٹا جب مارکیٹ میں آئے گی، نئے IE7 کے ساتھ، تو اس کا "ہوم پیج"، بجائے msn کے، مس کا "سرچ پیج" ہو گا۔ 90 فیصد لوگ اپنا "گھر صفحہ" تبدیل نہیں کرتے، اور یوں گوگل اپنی مارکیٹ کھو دے گا۔