گوگل کا 150 ڈالرز کا سافٹ ویئر اب مفت دستیاب

فوٹو گرافی کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ گوگل نے اپنا 150 ڈالرز (15 ہزار 700 پاکستانی روپے) کا فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر اب مفت فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔

Nik Collection نامی یہ سافٹ ویئر فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے مختلف پلگ ان فراہم کرتا ہے اور اسے اب کمپنی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس سافٹ ویئر کے پیچھے مقبول سنیپ سیڈ ایڈیٹنگ ایپ تیار کرنے والی کمپنی تھی جسے گوگل نے 2012 میں خرید لیا تھا۔

گوگل نے اس سافٹ ویئر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد اس کے پلگ انز کی قیمت 500 ڈالرز سے کم کرکے ڈیڑھ سو ڈالرز کردی تھی مگر اب اسے مکمل طور پر مفت کردیا گیا ہے۔

اور جس شخص نے بھی رواں سال اسے خریدا ہے وہ اپنی رقم واپسی کے لیے گوگل سے رجوع کرسکتا ہے۔

اس سافٹ ویئر میں 7 پلگ انز فراہم کیے جاتے ہیں جنھیں فوٹوشاپ کے اندر یا خودمختار سافٹ ویئر کے طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

اس کے فلٹرز میں ایچ ڈی آر ایفیکس پرو بھی موجود ہے جو متعدد ایچ ڈی آر فلٹر آپشنز فراہم کرتا ہے، اسی طرح کلر ایفیکس پرو کے ذریعے متعدد کلرز فلٹرز ملتے ہیں جبکہ ایڈوانس ان ہانسمنٹ ٹول Viveza بھی اس کا حصہ ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں فوٹو گرافی کے شوقین اپنی تصاویر کو بہترین بنانے کے لیے Nik Collection کا استعمال کرتے ہیں۔
،
گوگل کے مطابق ہم موبائل ایڈیٹنگ ٹول کو بہترین بنانے کے لیے طویل المعیاد سرمایہ کاری کررہے ہیں جن میں گوگل فوٹوز اور سنیپ سیڈ وغیرہ شامل ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے Nik Collection کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہر ایک اسے استعمال کرسکے۔
ماخذ
 

یاز

محفلین
یہ تو بہت اچھی خبر ہے۔
خصوصاََ ایچ ڈی آر ایفیکٹس کا جان کے خوشی ہوئی۔ انشاءاللہ اگلی ایچ ڈی آرز اسی سے بنا کے دیکھوں گا۔
 

فاتح

لائبریرین
کل ہی ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا اور سوچا تھا کہ محفل میں شیئر کروں لیکن پھر سستی آڑے آئی کہ کون ترجمہ کرے کیوں کہ کل تک ڈان یا کسی اور اخبار نے یہ خبر شائع نہیں کی تھی۔ :)
 
کل ہی ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا اور سوچا تھا کہ محفل میں شیئر کروں لیکن پھر سستی آڑے آئی کہ کون ترجمہ کرے کیوں کہ کل تک ڈان یا کسی اور اخبار نے یہ خبر شائع نہیں کی تھی۔ :)
ویسے میں نے کل ہی یہ ڈاؤنلوڈ کیا تھا اور مجھے پتا بھی ڈان نیوز سے ہی چلا تھا اس سوفٹویر کا
 
Top