گوگل کتاب چھاپنے کی سہولت

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سرچ انجن گوگل اب صارفین کو ایسے کلاسیقی ناولوں اور دوسری کتابوں کا پرنٹ لینے کی اجازت بھی دے گا جن کے جملہ حقوق محفوظ نہیں ہیں جیسا کہ دانتے انفرنو اور ایسوپ فیبل۔ گوگل بڑے پیمانے کے اس منصوبے میں بڑی یونیورسٹیوں میں پڑھائے جانے والی کتابوں کو بھی شامل کرے گا۔
یہ سرچ ٹول ابھی تک کمپیوٹر کی سکرین پرکتابوں کو پڑھنے کی سہولت دے رہا تھا مگر اب یہ انجن ان کتابوں کے مفت پرنٹ لینے کی سہولت بھی مہیا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

گوگل کے اس بک لائبریری پروجیکٹ میں آکسفورڈ یونیورسٹی، ہاورڈ یونیورسٹی، سٹینفورڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف مشی گن، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور نیو یارک پبلک لائبریری شامل ہیں۔

اس طرح کا کام رضاکارانہ طور پر کرنے والوں میں کوٹن برگ کا نام شامل ہے جو گزشتہ کچھ سالوں سے ایسی کتابیں جن کے کاپی رائٹس محفوظ نہیں ہیں کو ٹیکسٹ فائل کے طور پر محفوظ کرنے کی اجازت دیتا ہے جن کا پرنٹ لینے کے ساتھ ساتھ ان میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔

لیکن گوگل پہلا سرچ انجن ہے جو ان کتابوں کے تیار پرنٹ کی سہولت پی ڈی ایف پر دے رہا ہے۔ جبکہ شاپنگ سائٹ ایمیزون اپنے بک سٹور کی کتابوں کے صرف کچھ حصے پڑہنے کی اجازت دیتا ہے۔

گوگل اپنی سائٹ کو بڑے پیمانے پرتوسیع کرنے کا سوچ رہا ہے جیسا کہ اس پرنٹنگ کے منصوبے کے علاوہ یہ کپنیوں کواپنی سائٹ پر ای میل اور کیلینڈر جیسی دوسری سہولیات شروع کرنے کی اجازت دینے کا سوچ رہا ہے۔ ان سہولیات کو مہیا کرنے سے اس کا براہ راست مقابلہ مائیکروسوفٹ کے ساتھ ہو جائے گا۔

بشکریہ بی بی سی اردو

والسلام
جاویداقبال
 
Top