گوگل کروم اور نستعلیق فانٹس!

arifkarim

معطل
زیک کے اس دھاگے کو دیکھ کر خیال آیا کہ کیوں نہ تمام نستعلیق فانٹس کا تقابلی جائزہ لیا جائے تاکہ اس مسئلہ کی جڑ تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔ اس غرض سے خاکسار نے ایک سادہ ایچ ٹی ایم ایل پیج پر یہ تجربہ کیا جسکا نتیجہ درج ذیل ہے:
b399.gif

گو کہ یہ مسئلہ کروم میں پہلے بھی تھا پر اب نئے اپڈیٹ 41.0.2272.118 m کیساتھ مزید خراب ہو گیا ہے۔ ماہرین سے توجہ کی درخواست ہے:
ابن سعید سعادت محمد سعد فہیم الف عین نبیل
 
مدیر کی آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
عارف یہ تمام فونٹ کسی زپ فائل میں مل سکتے ہیں؟ اگر کرسکیں تو کسی جگہ اپلوڈ مار کر لنک دے دیں۔
فلحال تو کچھ فونٹ تاہوما میں شو ہورہے ہیں اور کچھ ایریل میں جب کہ جمیل اور فیض لاہور انسٹال ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
یار مجھے ماہرین کی فہرست میں کدھر ٹیگ کر دیا۔ مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ ڈائریکٹ رائٹ کیا بلا ہے۔ :D
 

زیک

مسافر
ورچوئل باکس میں ونڈوز انسٹال کر کے اس میں سے زیادہ تر فونٹ حذف کر دیں مگر نستعلیق اور دو چار دوسرے رہنے دیں۔ پھر دیکھیں کہ کیا کروم اور ڈائریکٹ رائٹ نستعلیق دکھاتا ہے؟
 

arifkarim

معطل
ورچوئل باکس میں ونڈوز انسٹال کر کے اس میں سے زیادہ تر فونٹ حذف کر دیں مگر نستعلیق اور دو چار دوسرے رہنے دیں۔ پھر دیکھیں کہ کیا کروم اور ڈائریکٹ رائٹ نستعلیق دکھاتا ہے؟
گوگل والے اس مسئلہ کو دیکھ رہے ہیں۔ ویسے مجھے ورچؤل باکس کی کیا ضرورت ہے۔ ہم تو سدا بہار ونڈوز پر ہوتے ہیں :)
https://code.google.com/p/chromium/issues/detail?id=472938
 
Top