گوگل کروم براوزر میں محفل کے ایڈیٹر میں اٹک اٹک کر ٹائپ ہوتا ہے۔

رانا

محفلین
میرے ساتھ کافی پہلے سے یہ مسئلہ چل رہا ہے کہ گوگل کروم میں محفل کے ایڈیٹر میں جب بھی جواب لکھنے لگتا ہوں تو ٹائپنگ بہت اٹک اٹک کر ہوتی ہے۔ یعنی میں نے پورا جملہ لکھ لیا لیکن وہاں ابھی چند الفاظ ہی نظر آرہے ہوتے ہیں اور بہت دیر کے بعد رک رک کر الفاظ ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ مسئلہ صرف جواب لکھنے کے دوران ہوتا ہے۔ لیکن یہ بات نوٹ کی ہے کہ جب نئی لڑی شروع کی جائے تو وہاں ٹائپنگ بالکل ٹھیک ہوتی ہے۔ اس وقت بھی ایسا ہی ہورہا ہے کہ نئی لڑی شروع کررہا ہوں تو ٹائپنگ تیزی سے ہورہی ہے۔ لیکن اسی لڑی میں جب کوئی جوابی مراسلہ لکھنے لگوں گا تو وہی مسئلہ آئے گا۔ میرا خیال تھا کہ میری مشین میں کوئی مسئلہ ہے ورنہ کوئی اور بھی یہ مسئلہ رپورٹ کرتا۔ لیکن اب ونڈوز 10 میں گوگل کروم انسٹال کیا ہے تو اس میں بھی یہی مسئلہ ہے۔کسی کو اس بارے کچھ پتہ ہے؟
 
ہاں کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جوا اسکرپٹ کی پرفارمنس متاثر ہو جاتی ہے، ہمارے ساتھ ایسا عموماً تب ہوتا ہے جب ایڈیٹر میں کافی سارا مواد ہو، لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔ ویسے کیا آپ کیش کلئیر کر کے آزما سکتے ہیں کہ کیا نتائج آتے ہیں؟ :) :) :)
 
نور وجدان

لائبریرین
میں تو چاہے کروم سے استعمال کروں یا اوپر ا سے ۔۔۔مجھے یہی پرابلم ہے کہ جب مراسلے کثیر ہوجاتے ہیں تب ایڈیٹر سلو ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا ایک لفظ کے ہجوں کو بھی کافی وقت لگتا۔۔۔
 
ایسا غالباً اردو ایڈیٹر کے باعث ہوتا ہے جو ہر کیبورڈ اسٹروک پر ایڈیٹر میں موجود پورے مواد کا جائزہ لیتا ہے اور سیلیکشن رینج میں تبدیلیاں کرتا ہے۔ :) :) :)
 
mohdumar

محفلین
ایسا غالباً اردو ایڈیٹر کے باعث ہوتا ہے جو ہر کیبورڈ اسٹروک پر ایڈیٹر میں موجود پورے مواد کا جائزہ لیتا ہے اور سیلیکشن رینج میں تبدیلیاں کرتا ہے۔ :) :) :)
کیا آپ اس پر مزید روشنی ڈال سکتے ہیں خاص طور پر سلیکشن رینج سے کیا مراد ہے؟
 
رانا

محفلین
ہاں کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جوا اسکرپٹ کی پرفارمنس متاثر ہو جاتی ہے، ہمارے ساتھ ایسا عموماً تب ہوتا ہے جب ایڈیٹر میں کافی سارا مواد ہو، لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔ ویسے کیا آپ کیش کلئیر کر کے آزما سکتے ہیں کہ کیا نتائج آتے ہیں؟ :) :) :)
سعود بھائی کیش کلئیر کرکے بھی دیکھ لیا۔ وہی مسئلہ ہے۔ اگر یہ سلیکشن رینج کا مسئلہ ہو تو نئی لڑی شروع کرتے ہوئے بھی ہونا چاہئے۔ اس وقت تو ٹائپنگ اتنی تیز ہوتی ہے جیسے ورڈ میں ٹائپ کررہے ہیں۔ پھر مزے کی بات کہ نئی لڑی شروع کرنے کے بعد جوابی مراسلے کی اس لڑی میں ویسے ہی ڈمی کوشش کی تھی تو وہ بھی ٹھیک ٹائپ ہورہی تھی۔ لیکن اب یہ والا جوابی مراسلہ لکھ رہا ہوں تو پھر ٹائپنگ سست ہوگئی ہے اور اسی طرح اٹک اٹک کر ہورہی ہے۔ لیکن ایک بات نور سعدیہ بہنا کے مراسلے سے پتہ لگی اور اسے خاص طور پر ابھی نوٹ کیا کہ واقعی جس دھاگے میں مراسلے زیادہ ہوجائیں وہاں یہ مسئلہ اتنی ہی شدت سے ظاہر ہوتا ہے۔ آپ بھی ونڈوز سے چیک کرکے دیکھیں کسی ایسی لڑی کو جس میں چار پانچ صفحات کھل چکے ہوں۔
 
کیا مراسلہ ٹائپ کرتے ہوئے اگر "اضافی اختیارات۔۔۔" والے بٹن پر کلک کیا جائے اور پھر مراسلے کو مکمل کیا جائے تب بھی ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے؟ :) :) :)
 
arifkarim

معطل
میں یہاں کنفرم کر دوں کہ یہ مسئلہ صرف گوگل کروم میں ہی ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر، مائکروسافٹ ایج، فائرفاکس، اوپرا، سفاری وغیرہ میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے!!!
 
رانا

محفلین
یہ پہلی لائن اضافی اختیارات والے بٹن کو کلک کرے بغیر لکھی ہے اور حسب معمول اٹک اٹک کر ٹائپ ہوئی ہے۔
اور یہ دوسری لائن اضافی اختیارات کے بٹن کے بعد لکھی ہے جس میں مراسلہ ایک الگ صفحے پر کھل گیا ہے اور بالکل ٹھیک یعنی تیزی سے ٹائپ ہورہا ہے۔ یہ آپشن تو آج پہلی بار چیک کیا پہلے کبھی اس کا دھیان ہی نہیں آیا۔ تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ دھاگے کے صفحات زیادہ ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ دھاگے کے جس صفحے پر آپ مراسلہ لکھتے ہیں اس میں اگر پیغامات زیادہ ہیں تو پھر یہ مسئلہ شدت اختیار کرتا ہے۔ یہ ایک اندازہ ہے۔ بہرحال جب تک اس مسئلے کا کوئی حل نہیں سامنے آتا تب تک اضافی اختیارات کے ذریعے ہی کام چلائیں گے۔:)
لیکن اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ عام طریق پر مراسلہ ٹائپ کرتے ہوئے اگر درمیان میں کبھی کسی اور مراسلے کا بھی اقتباس لینے کی ضرورت پڑجائے تو اس جگہ کرسر رکھ کر اقتباس لینے سے جتنے مرضی مراسلوں کے اقتباسات ساتھ ساتھ شامل کرتے جائیں۔ لیکن اب یہ مراسلہ کیونکہ ایک الگ صفحے پر کھلا ہوا ہے اس لئے یہاں صفحے کے باقی مراسلے ہی نظر نہیں آرہے۔
 
رانا

محفلین
میں یہاں کنفرم کر دوں کہ یہ مسئلہ صرف گوگل کروم میں ہی ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر، مائکروسافٹ ایج، فائرفاکس، اوپرا، سفاری وغیرہ میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے!!!
لیکن اوپر نور سعدیہ بہنا نے توجہ دلائی ہے کہ ان کے پاس اوپیرا میں بھی یہی مسئلہ آتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
Top