arifkarim
معطل
جی ہاں۔ امسال گوگل نے مائکروسافٹ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے مشہور زمانہ کروم براؤزر سے بیک اسپیس کی سپورٹ ختم کر دی ہے۔ دیگر براؤزر ز کی طرح کروم میں بھی کیبورڈ کے بیک اسپیس بٹن دبانے پر ویب پیج واپس چلا جاتا تھا۔ مگر ان چند صارفین کی سہولت کیلئے جو غلطی سے بیک اسپیس دبا کر اپنا فارم ڈیٹا ذائع کر دیتے ہیں، گوگل نے خاص طور پر اس فنکشنلٹی کو ختم کیا ہے۔اگر بات یہیں رک جاتی تو ٹھیک تھا مگر سوشل میڈیا پر اس تبدیلی کیخلاف سخت رد عمل آنے پر گوگل نے ایک ایکسٹینشن کی صورت میں بیک اسپیس کی سہولت واپس دینے کا انتظام کیا ہے۔ جسپر گوگل کروم کے مداح سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔
ماخذ
ماخذ