گوگل کروم - گوگل کی جانب سے پیش کردہ ویب براؤزر

فرخ

محفلین
گوگل کروم ابھی بیٹا (Beta) کے مراحل میں ہے اور شائید اسی لیئے کچھ لوگوں کو اسکے استعمال میں مسائل کا سامنا ہو اور Beta کو ریلیز کرنےکا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ اسے لوگ مختلف زاویوں سے استعمال کریں اور اسکے متعلق جو بھی مسائل آئیں ان سے آگاہی حاصل ہو اور پھر ان مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔

جہاں تک Microsoft کا تعلق ہے تو اس کا Internet Explorer کا ورژن 8 کا Beta بھی مارکیٹ میں آچُکا ہے اور اسکی سپیڈ وغیرہ پہلے سے بہت بہتر لگی۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ جہاں گوگل کروم اپنی تکمیل کے مراحل کے طرف رواں دواں ہے، وہیں 8 Internet Explorer کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں اور 8 Internet Explorer سے بھی اُمید یہی کی جا رہی ہے کہ یہ پہلے سے بہت بہتر اور اچھا ہوگا۔

اسی لیئے ابھی یہ کہنا مُشکل ہے کہ گوگل کروم کے آنے سے مائکروسافٹ کی اجارہ داری پر کُچھ اثر پڑے گا۔

تیسری طرف FireFox اب بھی کافی اچھی حالت میں اور موجودہ براوزرز کی نسبت بہت اچھی Performace کے ساتھ موجود ہے اور اس میں مزید اچھائیوں کی توقعات ہیں۔
فائر فاکس کے بارے میں یہ بات بتا دوں کہ اگر آپ نے اس میں دوسرے Addons یا Plugins ڈال رکھے ہیں تو پھر یہ شائد تھوڑا آہستہ ہو جائے گا، انکے بوجھ کی وجہ سے۔ جبکہ گوگل کروم میں شائید ابھی تک plugins Or addons کی سپورٹ وغیرہ نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو plugins Or addons مہیا نہیں ہیں۔

گویا مارکیٹ میں مقابلہ سخت ہوگا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
نبیل کی وساطت سے میں نے بھی اس نئے براؤزر کو ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔ اب اس کے استعمال کرنے پر اس کے محاسن و معائب کا پتہ چلے گا۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اصل میں کروم کے ذریعے گوگل نے اپنے بچاؤ کا بندوبست کیا ہے۔ نئے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ایڈز ختم کرنے کی سہولت موجود ہے جس سے گوگل کے بزنس پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ دوسری جانب کروم اشتہارات کی ڈلیوری کے لیے آپٹمائزڈ ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی کروم میں کوکیز کی کچھ سیٹنگز موجود نہیں‌ ہیں اور کروم کی ہر انسٹالیشن ایک منفرد آئی ڈی جنریٹ کرتی ہے جو کہ گوگل کے سرور پر سٹور کی جاتی ہے۔ اس طرح لوگوں میں پرائیویسی کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔ گوگل نے کروم کی پرائیویسی کی فیچرز کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ کروم میں ابھی تک ایڈآن کی عدم فراہم کی وجہ اس میں سیکیورٹی کا نیا کانسپٹ ہے جس کی وجہ سے اس میں فائرفاکس کے پرانے پلگ ان نہیں چل سکتے ہیں۔ پلگ ان ڈیویلوپرز اس سیکیورٹی مکینزم کو استعمال کرکے نئے پلگ ان ڈیویلپ کر سکتے ہیں۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
ماشاءاللہ سب دوستوں نے بھترین معلومات شیئر کی ہے
1148293421_350431761.gif
 
Top