گوگل کی جی ڈرائیو کی کے متعلق افواہیں۔

نبیل

تکنیکی معاون
اطلاعات کے مطابق سرچ انجن گوگل صارفین کے لیے ایک نئی سہولت جی ڈرائیو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں وہ اپنی ای میلز کے ساتھ ساتھ دوسرا ڈیٹا جیسے فائلیں، تصاویر، بک مارک وغیرہ بھی سٹور کر سکیں گے۔ ابھی یہ اطلاعات غیر مصدقہ ہیں۔ ابھی جی ڈرائیو کی تفصیلات آئی نہیں ہیں اور پرائیویسی کے متعلق خدشات کا اظہار ابھی سے شروع ہو گیا ہے۔
 

دوست

محفلین
یاہو کی ایک ایسی ہی سہولت بریف کیس کے نام سے بہت پہلے سے موجود ہے۔اگر چہ محدود ہے تاہم کام کرتی ہے۔ وہاں‌تو کسی نے پرئیویسی کا خدشہ نہیں‌‌ظاہر کیا۔
یہاں‌بھی بول بلارا کر کے چپ ہوجائیں‌ گے یہ لوگ انٹرنیٹ پر اب کاہے کی پرائیویسی ان سب کےعلم میں‌لائے بغیر پتا نہیں‌کیاکیا چیک ہوتا ہے۔دل کی تسلی کو غالب یہ خیال اچھا ہے کے مصداق بس تسلی ہی ہے پرئیویسی بھی۔
 

سیفی

محفلین
اچھی چیز ہے اگر جلد ہی میسر ہو جائے۔۔۔۔۔

پرائیویسی والی چیزیں ہم رکھیں گے ہی نہیں۔۔۔۔۔ :lol:
 

الف عین

لائبریرین
جی ڈرائیو نام کا ایک فری وئر تو پہلے سے موجود تھا ہی۔ یہ آپ کی ہارڈ ڈسک میں ایک فولڈر جی مایل نام کا بنا دیتا ہے جس میں آپ کچھ بھی کاپی کر دیں تو وہ دراصل آن لائن آپ کے جی میل اکا؎نٹ کے آرکائیو میں جمع ہوتا ہے۔ اب گوگل ہی یہ سروس مہیا کرے تو کیوں کوئی سافٹ ویر انسٹال کیا جا ئے
 
Top