گوگل کی مخفی (Encrypted) تلاش

خواجہ طلحہ

محفلین
141010-googlelogo_180.jpg
گوگل نے تلاش میں بھی خفیہ کاری متعارف کروا دی ہے۔
گوگل کے مطابق اس طریقہِ تلاش میں صارف کو SSL یعنی Secure Socket Layer کے استعمال کا آپشن دیا جائے گا۔
جس کی وجہ سے packet sniffing سے بچا جاسکے گا اور صارف کی تلاش ویب سا ئیٹ پر ظاہر نہیں ہو پائے گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ طلحہ۔
لگتا ہے کہ گوگل نے اس طرح اپنی شہرت قدر ےبہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ گوگل کافی عرصے سے یوزر پرائیویسی کے سلسلے میں بدنام ہو چکا ہے۔
 
پرائویسی کے حوالے سے قابل ذکر میٹا سرچ انجن ixquick.com میں ایس ایس ایل اور پوسٹ میتھڈ کے ڈھکوسلے کم و بیش دو برس قبل شامل کیئے جا چکے تھے۔ خاص کر ریزلٹ پیج پر پیجینیشن اور دوسرے روابط کو پوسٹ میتھڈ والے بٹنز میں تبدیل کرنا اور وہ بھی اس طرح کہ دیکھنے میں عام ربط جیسا ہی دکھے، ایک تکلیف دہ کام تھا۔ اور اتفاق سے یہ کام مجھے کرنا پڑا تھا۔
 
"ڈھکوسلے" سے میری مراد یہ تھی کہ یہ لوگ ایسے کام صرف صارفین پر ایک نفسیاتی دباؤ ڈالنے کی غرض سے کرتے ہیں۔ حالانکہ ایس ایس ایل کے ساتھ سرور کو پروسیس کرنے میں قدرے زیادہ وقت لگتا ہے۔ آپ یوں سمجھیں کہ اس ایس ایس ایل سے صرف اتنا ہوگا کہ آپ کے نیٹورک میں بیٹھا ہوا کوئی دوسرا شخص آپ کی سرچ ریکوئیسٹ اور سرچ ریزلٹ کو سنف کر کے اینکرپشن کے باعث آسانی سے نہیں دیکھ سکے گا۔ جبکہ ان کے سرور آپ کے سرچ ٹرم اور سرچ ہسٹری کو پہلے کی طرح ہی لاگ کر سکیں گے۔ کم از کم مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر میرے روم میٹ یا دنیا کا کوئی فرد یہ جان لے کہ میں نے کیا سرچ کیا۔ خفیہ رکھنے کی ضرورت تب ہوتی ہے جب آپ اپنے کریڈینشیلس استعمال کر رہے ہوں۔
 
Top