گوگل کے اردو اشتہارات

الف نظامی

لائبریرین
گوگل پر اردو کے بارے تلاش کرنے پر مندرجہ ذیل sponsord link متن کی شکل میں دکھائی دیا۔
235_untitled_3.jpg
 
دوست

محفلین
ابھی ایک ہی لگتی ہے ویب سائٹ۔
ویسے گوگل ایڈ سینس کا اردو مواجہ موجود ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ویسے ہلا گلا ڈاٹ کام کی طرح ہماری محفل کو بھی گوگل پر "اردو" سرچ کرتے ہوئے نمودار ہونا چاہیئے۔

کیا کوئی ممبر بتا سکتا ہے اس طرح کے اشتہارات کی گوگل کو کتنی فیس ادا کرنی پڑتی ہے؟
 
بدتمیز

محفلین
میں رات ہی سوچ رہا تھا کہ گوگل کا مندرجہ ذیل ٹول لوگوں کے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے لیکن اردو بلاگرز میں سے بہت کم یا نہ ہونے کے برابر کے پاس اس کو استعمال کرنے کا شوق ہو گا۔

https://adwords.google.com/select/KeywordToolExternal?defaultView=2

یہاں سے آپ کی ورڈز پر بڈ دیکھ سکتے ہو۔ اردو کے لئے صفر اعشاریہ پانچ سینٹ دینے پڑ رہے تھے۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل بنائے گئے اکاؤنٹ پر یہ صفر اعشاریہ چار ہے۔
 
نصیرحیدر

محفلین
بدتمیز نے کہا:

اردو بلاگر کو اس کا کیا فائدہ ہو گا جبکہ آپ اردو سائٹ کے لئے ایڈسینس کی سروس استعمال نہیں کر سکتے
 
بدتمیز

محفلین
فائدہ ابھی نہیں لیکن جلد ہی ہندوپاک سے بہت سے لوگ اس سروس کے ذریعے ایڈز دیں گیں۔ بلکہ ہر وہ کمپنی جس کا واسطہ بائی لینگویج سے پڑتا ہے وہ اس کو استعمال کرے گی۔ میرے خیال سے اردو ایڈز الگے چھ ماہ تک نظر آنے لگ جائیں گیں۔
ویسے اردو بلاگز پر ایڈ سینس دیکھایا جا سکتا ہے۔ اس پر ابتدائی تجربات میں جزوی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
 
پاکستانی

محفلین
اردو سائٹ پر اشتہار اگر گوگل کی پالیسی نہیں ہے تو فری فورم کے ہوسٹ ہر جیسے مکی بھائی کا فورم اردو کوڈر ہے پر کیوں نظر آتے ہیں۔
 
Top