نبیل
تکنیکی معاون
گوگل کے انٹرنیٹ پر پیش کردہ کونٹینٹ سے آئے روز کوئی نہ کوئی محیرالعقول کہانی جنم لیتی رہتی ہے۔ اب خبر آئی ہے کہ گوگل ارتھ کے ذریعے انڈیا کی جاسوسی ہو سکتی ہے۔ انڈیا کے جنرل جے جے سنگھ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ گوگل ارتھ پر موجود ان تصاویر کے ذریعے دشمن ممالک انڈیا کے دفاعی انفراسٹرکچر کے بارے میں حساس نوعیت کی انفارمیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں بھارتی پارلیمنٹ ہاؤس اور سرکاری عمارتوں کے علاوہ چند دفاعی انسٹالیشنز بھی شامل ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر پبلک ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ویسے بھی گوگل ارتھ پر تصاویر reat time میں نہیں دکھائی جاتیں اور یہ پرانی تصاویر ہیں۔ ان میں سے کچھ تصاویر یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔