عسکری
معطل
کبھی شاید آپکو بھی اس سورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہو کہ آپکا جہاز اپروچ ہو رہا ہو زمین بالکل نزدیک آ چکی ہو آپکو جہاز کی ونڈوز سے ائیر پورٹ نظر آ رہا ہو اور پھر یکدم جہاز بلند ہو اور ائیر پورٹ کو پیچھے چھوڑتا جائے عام مسافروں اور کمزور دل والوں کی تو ہائے نکل جاتی ہے کہ یہ کیا ہو گیا بھئی ہماری ائیر بس تو اسٹاپ ہی کراس کر گئی ۔ اصل میں یہ ایک ایوی ایشن پروسیجر ہے اگر لینڈنگ مین کسی بھی قسم کی مشکل پیش آ رہی ہو تو جہاز کو ایک موقع اور دیا جاتا ہے سرکٹ پیٹرن کے گرد گھوم کر آنے کا۔ جہاز جیسے ہی کسی ائیر پورٹ کی حدود مین داخل ہوتا ہے اور بلندی کم کر کے سرکٹ یعینی اس دائرے مین آ جاتا ہے جہاں اور بھی جہاز پہلے سے موجود ہوتے ہیں نصف قطر کا ٹریفک پیٹرن ٹیک آف اور نصف قطر کا سرکٹ لینڈنگ کے لیے ہوتا ہے ۔ ائیر ٹریفک کنٹرولرز دونوں کو کنٹرول کرتے ہیں ۔ سرکٹ پیٹرنز کے اوپر گزرنے والے جہازوں کو نہایت بلندی پر سے گزارا جاتا ہے اور نیچے معمول کا کام چالو رہتا ہے ۔ جب ایک جہاز سرکٹ مین آ کر فائنل اپروچ کے لیے کلئیر ہو جاتا ہے تو وہ اپنے سے آگے والے کے مخصوص فاصلے (جو ہر جگہ مختلف ہوتے ہین ) پر رہتے ہوئے فائنل اپروچ کرتا ہے مطلب رن وے کے نزدیک آتا جاتا ہے ۔ پر فائنل موومنٹس مین اگر پائلٹ کو لگے کہ کوئی مسئلہ ہے تو وہ گو اراؤنڈ کا استمال کر سکتا ہے ۔گو اراؤنڈ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے کبھی کبھی تو جہاز کے لینڈنگ گئیر ٹچ کر چکے ہوتے ہیں رن وے کو اور پائلٹ گو اراؤنڈ ہو جاتا ہے اسے بالکڈ لینڈنگ کہتے ہین ۔ جہازوں کے لینڈنگ گئیرز یعینی ویلز کی وارننگ - رن وے اپروچ مس کر جانا - یا رن وے پر کسی پرابلم کی صورت مین - یا ویزیبلیٹی کا مسئلہ ہو - کراس ونڈ یعینی مخالف سمت کی تیز ہوائیں - آپ سے پہلے لینڈ کرنے والے جہاز مین کسی مشکل کی صورت - یا رن وے پر کسی گراؤنڈ کریو کی چیز کی موجودگی کی صورت میں یا موسمی خرابی کی صورت میں جہاز دوبارہ اڑ کر سرکٹ میں چلا جاتا ہے پھر گو اراؤنڈ ہوتے وقت جہاز کی میکسیمم پاور (انجن تھرسٹ) لگا دی جاتی ہے نیچے آتا ہوا جہاز یکدم اوپر اٹھتا ہے ۔ جس سے جہاز زبردست تیزی سے ٹو ہائی ٹو فاسٹ اوپر اٹھتا ہے ۔ وہیل واپس بند کر دیے جاتے ہیں فلیپس کو فل نیچے کر دیا جاتا ہے جس سے جہاز جمپ ہوتا ہے بلندی کی طرف ۔ جدید جہازوں مین تو اب آٹو میٹک گو اراؤنڈ سسٹم بٹن ہے جسے دباتے ہی جہاز آٹو میٹکلی کام کرتا ہے ۔ پیٹرن کی مطلوبہ بلندی پر پہنچ کر جہاز پھر سے اسی چکر مین آ جاتا ہے اور دوبارہ سے لینڈنگ کرتا ہے جو کہ ایمرجنسی لینڈنگ بھی ہو سکتی ہے اور نارمل بھی ۔ گو اراؤنڈ سے گراؤنڈ پر موجود ایمرجنسی سروسز کو فل تیاری کا ایک موقع بھی مل جاتا ہے ۔ نیول ایوی ایشن مین گو اراؤنڈ کو ویو آف کہا جاتا ہے ۔
گو اراؤنڈ کو بزات خود ایمر جنسی نہیں مانا جاتا بلکہ اس سے جہاز کے پائلٹ کے حفاظتی معیار کو سراہا جاتا ہے ۔
روزانہ کئی جہاز گو اراؤنڈ جاتے ہیں اور اگر کبھی آپکو ایسی صورت حال کا سامنا ہو تو گھبرانا نہین
گو اراؤنڈ
ایک بہترین مثال
پی آئی اے کا بوئنگ747 گو اراؤنڈ جاتے ہوئے
اسے جانا ہی پڑے گا
ایک بار پھر ٹرائی کرتے ہیں
گو اراؤنڈ کو بزات خود ایمر جنسی نہیں مانا جاتا بلکہ اس سے جہاز کے پائلٹ کے حفاظتی معیار کو سراہا جاتا ہے ۔
روزانہ کئی جہاز گو اراؤنڈ جاتے ہیں اور اگر کبھی آپکو ایسی صورت حال کا سامنا ہو تو گھبرانا نہین
گو اراؤنڈ
ایک بہترین مثال
پی آئی اے کا بوئنگ747 گو اراؤنڈ جاتے ہوئے
اسے جانا ہی پڑے گا
ایک بار پھر ٹرائی کرتے ہیں