نیرنگ خیال
لائبریرین
گر یہی روانی رہے تو مزا آئے گا۔اس کے اوپر بھی لکھا جاسکتا ہے
گر یہی روانی رہے تو مزا آئے گا۔اس کے اوپر بھی لکھا جاسکتا ہے
جب فیصلہ ایک تحریر اور رشتے کے درمیان ہو تو رموز اوقاف کی فکر کسے رہتی ہے مجھے خوشی ہے کہ تحریر وصول ہوئیخوب است، چست و درست و دلچسپ!
بچو جی! کچھ باتیں نوٹ کر لی گئی ہیں اور ان کا پاس و لحاظ رکھا جائے گا، ان شاء اللہ!
ویسے تحریر میں رموز اوقاف کی کمی شدت سے کھلی۔ تحریر خواہ کسی بھی مزاج کی ہو، مختصر ہو یا طویل، اس کو بے لگام نہیں چھوڑنا چاہیے۔ مناسب رموز اوقاف کا التزام اور مناسب مقامات پر پیراگراف میں منقسم کرنے کا اہتمام ضرور کرنا چاہیے۔
"کس پر لکھا جائے؟" کا جواب کیا دیا جائے، جب جہاں جو بھی موضوع ہاتھ لگے اور تحریک ہو تو اولین فرصت میں جو بھی وسائل دستیاب ہوں ان پر سیاہی کا رقص جما دینا چاہیے۔ کہا جاتا ہے کہ اہل ذوق تو "دار الفکر" میں لٹکے پیپر رول کو بھی نہیں بخشتے۔
گلہ تعمیری راستہ ہے تعلق کو بچانے کا بھی اور نبھانے کا بھی ، قطع تعلق سے گلہ بہتر ہے اور بعض گلے بہت ضروری ہوتے ہیں آگے بڑھنے کے لئے ۔لگتا ہے اندازہ درست تھا۔۔۔نظر ایسے تو دھوکا کھاتی نہیں خیر۔۔!!
خوب لکھا ہے۔ انداز بیاں بہت خوب ہے۔ بات کو چاندی ورق کی تہوں میں لپیٹ کر لکھا ہے۔ خوبصورت تحریر۔۔۔۔
گلہ تو گلہ ہے۔۔۔ کیا ضروری ہے کہ گلہ کیا جائے؟؟ کیا یہ ممکن نہیں کہ ہر گلے کی دیوار پھلانگ آگے نکل جایا جائے۔۔۔؟؟
ٹوٹی ہوئی منڈیر پہ چھوٹا سا اک دیا
موسم سے کہہ رہا تھا کہ آندھی چلا کے دیکھ۔۔۔
شکریہقیصرانی کے تعارف کے بعد محفل کو کھنگالا تو آپ کی یہ تحریر نظر آئی. پڑھ کر حیران رہائی گیا کہ آپ کا مطالعہ کس قدر عمیق اور انداز کتنا برجستہ ہے. جو لوگ اچھا نہیں لکھ سکتے انہیں اچھا انتخاب شئر کرنا چاہیے مگر جو لوگ اچھا لکھ سکتے ہیں انہیں لکھتے رہنا چاہیے. اچھے ادب کی کمی اچھا انتخاب پوری نہیں کرسکتا.