یورک ایسڈ کے اخراج اور گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات کےلیے دادا جی مولانا حکیم قاضی سلطان علی مرحوم کا یہ نسخہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کےلیے اور افادہ عام کےلیے درج ذیل ہے
ہوالشافی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سونٹھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔50گرام
سورنجان شیریں۔۔۔۔۔۔۔۔50گرام
اسگند ناگوری۔۔۔۔۔۔۔۔50گرام
تمام ہربز کو کوٹ چھان کریا گرائنڈرسے باریک پاوڈر بنا لیں
اور صبح و شام کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا پانی سے استعمال کریں۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ جلد شفا یابی ہو گی۔
غیر ممالک میں رہنے والے اپنے قریبی ڈیپارٹمنٹل سٹور کے ہربل ڈیپارٹمنٹ سے ہمدرد کی اوجاعی خرید لیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور صبح و شام کھانے کے آدھے گھنٹہ بعد دو گولیاں پانی سے کھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ شفایابی ہو گی۔
راجہ صاحب یہ کہنے کی تو ضرورت نہیں کہ ریڈ میٹ کا استعمال نہ کریں پالک، سبز پتوں والی ترکاریاں،چاول،گوبھی،بینگن، چنے اور دالیں استعمال نہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہلکی ورزش سے جسم وارم اپ رکھیں۔۔۔۔۔۔۔اے سی بہت کم یا ہلکا استعمال رکھیں۔
ماشاءاللہ ماہ صیام آ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔روزہ رکھنے سے یورک ایسڈ اور دیگر غیر نامیاتی تیزابوں کے اخراج کا عمل بھی تیز تر ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
یہاں مندرجہ بالا کے حوالے سے جواب دیا جا چکا ہے ۔۔۔۔۔۔جو اس مرض میں مبتلا۔۔۔۔یا مسیحائی کے مقدس پیشہ سے وابستہ افراد کے لئے ۔۔۔۔فائدہ مند ہو سکتا ہےحکیم صاحب، آج سے ایک سال قبل مجھے goutنقرس ہوا تھا۔ آپ کا درج بالا نسخہ استعمال کیا بہت فائدہ ہوا اور بیماری ختم ہو گئی۔ اب دوبارہ مجھے وہی تکلیف پہلے سے زیادہ ہو رہی ہے۔ پنجے کے اطراف میں شدید درد رہتا ہے۔ اور انگلیاں بھی سوج جاتی ہیں۔ بندہ نے آر اے فیکٹر کروایا۔ جو کہ منفی ہے۔ یورک ایسڈ لیول 4.3ہے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گاوٹ ہے۔ براہ مہربانی مندرجہ بالا نسخہ کو موثر اور تیز کیسے ہو سکتا ہےیا کوئی اور نسخہ جو آپ مناسب سمجھیں تحریر فرما دیجیے۔
کیا یہ بات درست ہے کہ گردے کم زور ہونے کی وجہ سے اس قسم کی بیماری ہوتی ہے؟
جناب عالی حکیم خالد صاحب!
مجھے بھی مرض گاؤٹ لاحق ہے اور اس کی وجہ سے اب میرا یورک ایسڈ 25۔6 ہو گیا ہے نارمل رینج 25۔4 تک ہے جبکہ کولیسٹرول بھی تھوڑا زیادہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شوگر بھی بارڈر لائن پر ہے میری عمر 37 سال ہے اور مجھے یہ مرض تقریبا 5 سال سے لاحق ہے،،،،میں اس کے لیے زائلورک ٹیبلٹ استعمال کرتا رہا ہوں لیکن اب مجھے اس کا شدید اٹیک ہوا ہے اور ایک ماہ سے مسلسل سخت تکلیف میں ہوں صرف وولٹران 100 ملیگرام کا روزانہ استعمال کر راہا ہوں۔۔۔
میں نے آپ کی باتیں پوری پڑھی ہیں اور مجھے آپ کی باتوں سے ایک ایسے سچے انسان اور حکیم کی شخصیت نظر آئی ہے جس کی باتوں پر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔۔۔ ۔اس آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس کے بارے میں مزید کچھ روشنی ڈال سکیں تو یہ بہت اچھا ہو گا،،،اور میرے بارے میں آپ کیا تجویز کریں گے۔۔۔ ۔مجھے انتظار رہے گا۔۔۔