گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mfdarvesh

محفلین
مبارک ہو شمشاد بھائی، کون سا اور کتنے میں لیا ہے

امن ایمان، پی ٹی سی ایل کا بہتر ہے اور سب سے سستا ہے، میں نے کافی چھان بین کی تھی مگر اس سے سستا نہیں مل سکا، اگر آپ کی ٹیلی فون لائن ٹھیک ہے تو سپیڈ بہت اچھی مل جاتی ہے

لنک ڈاٹ نیٹ بھی اچھا ہے، قیمت اتنی ہی ہے، وائر لیس میں وطین اچھا ہےمگر مہنگا ہے،
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو چاکلیٹ اور آئسکریم منگوا کر کھا بھی چکے۔

توشیبا کا ہے
Satellite L630 2.13 GHZ, 3GB, 320GB HD
ونڈوز 7 اور آفس اصلی والے انسٹالڈ ہیں۔ بیگ اور آپٹک ماؤس ساتھ میں ملا ہے۔
قیمت تین ہزار ریال۔
 

mfdarvesh

محفلین
یہ تقریبا 63000 روپے کا بنے گا یہاں، ٹھیک ہے، ونڈوز اور آفس بھی تو ہیں، پروسیسر کورآئی تھری ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
سچی سے لارا نہیں لگا رہا۔ ایک اچھا سا کیک بناؤ اور سبکو کھلاؤ۔

میں تو بس ورچوئل کیک ہی کھلا سکتا ہوں۔
 

امن ایمان

محفلین
مبارک ہو شمشاد بھائی، کون سا اور کتنے میں لیا ہے

امن ایمان، پی ٹی سی ایل کا بہتر ہے اور سب سے سستا ہے، میں نے کافی چھان بین کی تھی مگر اس سے سستا نہیں مل سکا، اگر آپ کی ٹیلی فون لائن ٹھیک ہے تو سپیڈ بہت اچھی مل جاتی ہے

لنک ڈاٹ نیٹ بھی اچھا ہے، قیمت اتنی ہی ہے، وائر لیس میں وطین اچھا ہےمگر مہنگا ہے،


بہتتت شکریہ میں لیپ ٹاپ کے لیے وائرلیس ہی لوں گی۔۔۔۔ٹیلی فون اکثر خراب رہتا ہے۔۔۔وطین وارد والوں کا ہے نا۔۔؟؟
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد چاااااااااااااااااااااااااااااااااااااااء آپ مجھ سے ناراض ہیں کیااااااااااا؟؟؟؟؟ اگر ناراض ہیں تو کیوں۔۔؟؟؟؟؟ مجھے ڈانٹ لیں جو مرضی کہہ لیں لیکن چپ نہ رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھتیجی یہ خیال تم کو کیونکر آیا۔
اوہو اچھا تو تمہارے سوال کا جواب نہیں دیا، شاید اس لیے ایسا لگا۔

اصل میں اس کا جواب میں شاید کہیں لکھ چکا تھا۔ پھر بھی،

توشیبا ہے۔ درمیانے درجے کا۔ تین ہزار ریال کا ہے۔ اس سے سستے بھی ہیں یعنی کہ بارہ تیرہ سو ریال والے اور مہنگے بھی ہیں جو کہ چھ ہزار ریال تک ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
بہتتت شکریہ میں لیپ ٹاپ کے لیے وائرلیس ہی لوں گی۔۔۔۔ٹیلی فون اکثر خراب رہتا ہے۔۔۔وطین وارد والوں کا ہے نا۔۔؟؟

جی وارد والوں کا ہی ہے، وائی ٹرائیب بھی دیکھ لیجیے گا، یہ کچھ سستا ہے، کراچی میں ورلڈ کال بہت سستا اور اچھا ہے مگر پتا نہیں یہاں کیوں نہیں ہے، اگر ان کے سگنل پورے آرہے ہیں تو یہ کافی اچھے چلتے ہیں، اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں یہ زبردست ہیں اور کچھ میں بس ایسے ہی
 

شمشاد

لائبریرین
مصر کی صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے۔ پاکستانی جو وہاں پھنسے ہوئے ہیں وہ بھی بہت پریشان ہیں۔
 

میم نون

محفلین
اللہ بچائے نظر بد سے۔ ۔ ۔

جی کچھ نہیں ہوا، یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ یہ گپ شپ کارنر ہے اور یہاں کوئی بھی نہیں۔
ویسے بھی اس وقت عام طور سے میرے علاوہ شمشاد بھائی، سعود بھائی، تعبیر بہن ہوتے ہیں اور مشکل سے ہی کوئی اور آتا ہے اس وقت۔ احمد بھائی آئے تھے چند دن پھر وہ بھی غائب ہو گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی آجکل اتفاق سے ہی ہوں۔

کابینہ ٹوٹنے کے بعد نئی بننے والی ہے۔ سوچ رہا ہوں پاکستان چلا جاؤں، شاید کوئی تُکا لگ جائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top