گڈریا؟

الف عین

لائبریرین
نہیں میں یہ افسانہ شروع نہیں‌کر رہا۔ لیکن تعجب کا اظہار کر رہا ہوں کہ اشفاق احمد کے شاہکار کی کوئ بات ہی نہیں کر رہا۔ زاویہ کا نام تو میں نے یہاں ہی سنا اور اس نے متاثّر نہیں کیا، لیکن میرا اشارہ گڈریا سے ہے۔ اور دوسرے افسانوں کے سلسلے میں کچھ کیا جائے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اعجاز صاحب ، اشفاق احمد صاحب مرحوم کا تو سارا کام ہی اب ایک کلاسیک شاہکار ہے۔ ‘گڈریا‘ کے مقام سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ تاہم زاویہ انکےٹی وی پراسی نام سے نشر شدہ (صوفیانہ) گفتگو پرمشتمل ایک انتہائی مقبول پروگرام کی تحریری شکل ہے۔ اور آجکل یہاں پر ایک بیسٹ سیلر ہے۔ اگر آپکو کہیں سے اس پروگرام کی سی ڈی یا وڈیو مل سکے تو ضرور ملاحظہ فرمائیں ، ایک خاصے کی چیز ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن اس کی ادبی اہمیت؟؟؟
اس میں مجھے شک ہے۔
ٹی وی کے مقبول پروگرام کی وجہ سے شہرت۔۔۔ مانتا ہوں
 
اعجاز اختر نے کہا:
لیکن اس کی ادبی اہمیت؟؟؟
اس میں مجھے شک ہے۔
ٹی وی کے مقبول پروگرام کی وجہ سے شہرت۔۔۔ مانتا ہوں

اصل میں چونکہ یہ ٹی وی پروگرام سے کتابی شکل میں آئی اس لیے اس کی وہ ادبی اہمیت تو نہیں ہوسکتی جو اشفاق مرحوم کی باقی کتابوں کی ہے مگر اس میں دلچسپی کے جتنے مواقع ہیں وہ شاید اشفاق صاحب کی کسی اور کتاب میں نہیں۔ یہ کتاب اشفاق صاحب کی پوری زندگی کے تجربات کا نچوڑ‌ اور ان کے نظریات کی پرچار ہے۔ چند موضوعات پر بہت عمدہ گفتگو ہے اور پڑھ کر لطف آتا ہے۔

گڈریا اشفاق مرحوم کی بہترین تخلیق ہے اور اس سے اشفاق صاحب کی کسی اور تصنیف کا بھی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا چہ جائیکہ ایک ٹی وی پروگرام کی کتابی شکل جس میں لگی لپٹی رکھے بغیر موقع پر ہوئی گفتگو ریکارڈ‌ ہوئی ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
علوی صاحب کا جواب بس یوں ہے کہ:

ع میں نے یہ سمجھا (جانا ؟) کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے ۔

کیا خوب ترجمانی کی ہے !!!
 
تلمیذ نے کہا:
علوی صاحب کا جواب بس یوں ہے کہ:

ع میں نے یہ سمجھا (جانا ؟) کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے ۔

کیا خوب ترجمانی کی ہے !!!

لگتا ہے تلمیذ صاحب میری اور آپ کی خوب نبھنے والی ہے :lol:

بارہا ایسا میرے ساتھ بھی ہوا کہ جو میرے دل میں تھا وہ آپ کے قلم سے زیبِ قرطاس (اب یہ اصطلاح استعمال تو کر دی ہے مگر صحیح یاد نہیں :) ) ہو چکا تھا ۔
 
تلمیذ صاحب آپ کا ساتھ رہا تو خوب سے خوب تر کا لطف آئے گا ویسے آپ نے بھی چن کر نام رکھا ہے :lol:

تلمیذ کا بھیس بدل کر استاد آن پہنچے ہیں محفل میں
 

تلمیذ

لائبریرین
ارے بھئی نہیں، واللہ میں تو بہت نالائق ہوں اس کمپیوٹر اور نیٹ کے مضمون میں ۔ آپکی خوش فہمی مجھے کہیں مغرور نہ کر دے۔ مجھے میرے مقام تلمذ پر ہی رہنے دیں صاحب !!کیونکہ ‘من آنم کہ من دانم ‘ ۔ یہ اس محفل کی خوش بختی ہے کہ اسے واقعی بڑے بڑے اہل علم اساتذہ اور ماہرین (عمر سے قطع نظر) میسرآئے ہیں جن سے یہ خاکسار بھی کچھ اکتساب فیض کرنے آیا ہے۔
 
Top