گھریلو نسخے۔ (استفسار اور تجاویز)

الف عین

لائبریرین
ایک نیا خیال آیا ہے۔ مہوش خواتین کے لئے کتابوں کا اکثر کہتی رہتی ہیں۔ کیوں نہ ہم سب مل کر ایک ایسی کتاب مرتّب کریں۔ گھریلو نسخے جمع کرنے میں مشکل تو نہیں ہونی چاہئے۔ اکثر خواتین کے رسالوں اور اخبارات کے خواتینی ضمیموں میں یہ چھپتے رہتے ہیں۔ اگرچہ خواتین کی فورم میں یہاں چہل پہل نہیں ہے، لیکن ممکن ہے کہ اس پروجیکٹ میں خواتین ہی نہیں، مرد بھی حصہ لیں۔ اس میں کاپی رائٹ کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں ابتدا کر رہا ہوں کچھ نسخے پوسٹ کر کے:۔
اس کے مختلف زمرے بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ باورچی خانہ، گھر کی آرائش، لباس، سنگھار وغیرہ۔
 

رضوان

محفلین
ساری باتیں سر آنکھوں پر لیکن یہ گھریلو نسخے آخر گوشہ اطفال پر کیوں قابض ہیں یہ وہی بات تو نہیں کہ خالی گھر پر ۔۔۔۔۔ قابض ہو جاتے ہیں۔ سرکار اپنی دکان بڑھائیے :wink: اور برابر میں مینا بازار ہے جہاں منیاری کے سامان کا چلن ہوگا۔ یہاں بچے کھیلیں کودیں گے آپ کے نسخوں کی تو خیر ہے انہیں چوٹ لگنے کا اندیشہ ہے۔ :lol:
 
ہاہاہاہا

رضوان کا نکتہ تو قابل غور ہے مگر لگتا ہے کہ اعجاز صاحب نے بچوں اور خواتین کے قریبی تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے پوسٹس کی ہیں اور دوسرا ابھی تک چونکہ گوشہ خواتین نہیں بنا اس لیے بھی یہیں پوسٹ کر کے منتظمین کا امتحان لے رہے ہیں :lol:

ویسے اعجاز یہ کام شروع کروائیں میں آپ کے ساتھ ہوں
 

ماوراء

محفلین
۔۔( پلکوں کو گھنا کرنے کے لیے ) پلکوں کو گھنا کرنے کے لیے رات کو سونے سے قبل کسٹر آئل روئی کی مدد سے لگائیں اور مہینے بھر بعد فرق دیکھیں ۔ ( آزمودہ ہے )

شمیل، آپ نے ساتھ لکھا ہے آزمودہ ہے۔۔کیا آپ نے خود آزمایا ہے ؟؟ مجھے کسی اور کی باتوں پر یقین نہیں ہے اگر آپ نے خود آزمایا ہے تو مجھے ضرور بتایئے گا پھر میں بھی کچھ سوچوں گی۔۔ :p
 

الف عین

لائبریرین
نبیل آصف اور زکریا۔ میں نے تو یہ منشا ظاہر کیا تھا کہ اس قسم کی گھریلو نسخوں کی ’کتاب‘ مرتب دی جاسکے گی۔ محض گھریلو نسخوں کی ترسیل ہی نہیں۔ ایسی کیا صورت ہو سکتی ہے کہ لائبریری فورم میں بھی اسے رکھا جا سکے اور روزمرّہ کی زندگی کے فورم میں بھی۔
شمیل، شکریہ کہ تم نے بھی اسے آگے بڑھایا۔ لیکن شروع میں بریکٹ میں موضوع نہیں، میرا اراددہ زمرے دینے کا تھا تاکہ اسے بعد میں باقاعدہ ابواب میں تقسیم کیا جا سکے۔ ’پلکوں کو گھنا کرنے کے لئے‘ وغیرہ عنوان ہو سکتا ہے لیکن یہ ’آرائش‘ کے تحت مناسب ہوگا۔
 

زیک

مسافر
اعجاز اختر نے کہا:
نبیل آصف اور زکریا۔ میں نے تو یہ منشا ظاہر کیا تھا کہ اس قسم کی گھریلو نسخوں کی ’کتاب‘ مرتب دی جاسکے گی۔ محض گھریلو نسخوں کی ترسیل ہی نہیں۔ ایسی کیا صورت ہو سکتی ہے کہ لائبریری فورم میں بھی اسے رکھا جا سکے اور روزمرّہ کی زندگی کے فورم میں بھی۔

اعجاز صاحب میں لائبریری پراجیکٹ میں زیادہ involved نہیں ہوں اس لئے ہو سکتا ہے میری رائے غلط ہو۔ میری ذاتی رائے ہے کہ لائبریری پراجیکٹ میں صرف باقاعدہ چھپے ہوئے مضامین اور کتابیں وغیرہ رکھی جائیں۔ ہمارے لکھے ہوئے یا اس طرح اکٹھے کئے ہوئے نسخے، لطیفے یا اور کچھ فی الحال دوسرے فورمز ہی میں رہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میرا خیال تھا کہ ہم کچھ کتابوں کو ای پبلش بھی کر سکتے ہیں۔ اسی خیال سے میں نے مختلف اردو فورموں میں یہ پیغامات دئے تھے کہ جن ادیبوں کی کتابیں شائع ہو چکی ہیں وہ بھی اپنی سافٹ کاپی ہمیں دیں اور جن کی کتابیں کمپوز ہو چکی ہیں، وہ بھی پبلش کی جا سکتی ہیں۔
اپنی ہی مثال لوں۔ میرا اپنی ہی کتابیں باقاعدہ چھپوانے کا کوئی ارادہ نہیں کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اب کتاب پڑھنے والے عنقا ہیں، بیکار تضعیع وسائل ہے۔ اور کم از کم حیدر آباد میں تو یہ تجربہ رہا ہے کہ کسی کو کوئی کتاب آفر کرو تو یہ بھی سننے کو مل سکتا ہے کہ آپ کے پاس پی ڈی ایف فائل ہو تو میل کر دیجئے، میں پڑھ لوں گا۔ چنانچہ میں اپنی کتابیں صرف اور صرف انٹر نیٹ پر شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
میری تخلیقات یہاں سے ہٹانا چاہیں تو ہٹا دیں۔ میں کسی اور مناسب جگہ پوسٹ کر دوں گا۔
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب: مشہور و معروف مصنفین کے سلسلے میں ڈائریکٹ اردوویب لائبریری میں کتاب چھاپنے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے مگر عام پالیسی میری رائے میں وہی ہونی چاہیئے جو پراجیکٹ گٹنبرگ کی ہے۔ وکی سورس کی پالیسی کچھ کھلی ہے مگر نیا مواد وہ بھی نہیں لیتے۔

مگر ضروری نہیں کہ ہم ان کی تقلید ہی کریں۔ دیکھتے ہیں باقی لوگ خاص طور پر لائبریری پراجیکٹ والے اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
بہتر ہو کہ یہاں ایک کمیٹی بنا دی جائے جو ایسی کتابیں منتخب کرے جن کو برقیایا جا سکے۔
مزید یہ کہ میں نے گٹن برگ کا لنک دیکھا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کتابیں سٹینلشڈ ناشروں نے چھاپی ہوں، خود نہ چھاپی ہوں۔ پاکلستان کا علم نہیں، لیکن ہندوستان میں تو تقریباً 80 فی صد کتابیں مصنفین خود چھپواتے ہیں۔
 
حجاب کا رنگ گورا کرنے والا نسخہ:

کارن فلاور دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں‌ ہفتے میں دو بار یہ کرنے سے رنگ گورا ہونے لگے گا ،دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد بھی ٹھیک ہوجائے گی۔



کاش یہ نسخہ اکسیر کچھ مدت پہلے مل گیا ہوتا تو سب دکھ درد دور ہوجاتے ، خیر اگر یہ نسخہ مجرب ہے تو اب بھی بہت سوں کی اندھیری دنیا گوری گوری کر سکتا ہے :wink:
 

سیما علی

لائبریرین
حجاب کا رنگ گورا کرنے والا نسخہ:

کارن فلاور دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں‌ ہفتے میں دو بار یہ کرنے سے رنگ گورا ہونے لگے گا ،دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد بھی ٹھیک ہوجائے گی۔
:crying3::crying3:


کاش یہ نسخہ اکسیر کچھ مدت پہلے مل گیا ہوتا تو سب دکھ درد دور ہوجاتے ، خیر اگر یہ نسخہ مجرب ہے تو اب بھی بہت سوں کی اندھیری دنیا گوری گوری کر سکتا ہے :wink:
 

سیما علی

لائبریرین
محب علوی صاحب!!!!!
کاش لوگوں کے کالے دل گورا کرنے کے نسخے بھی ایجاد ہو جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔صرف رنگ گورا کرنے کی ضرورت نہ رہے بڑے گورے رنگوں کے ساتھ دل بھر کے کالے دلوں کا کوئی علاج نہی حضرت انسان کےپاس۔۔۔۔:crying3::crying3::crying3::crying3::crying3:
 
Top