گھریلو نسخے(طب و صحت)

hakimkhalid

محفلین
[align=justify:9ec3d3d33b]محترم اعجاز بھائی کی گھریلو نسخوں کے حوالے سے تجویز بہت بہتر ہے۔طب وصحت کے نام سے نیا فورم بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ کوالیفایڈ طبیب ہونے کے ناطے مجرب نسخوں و طبی مضامین کے حوالے سے میں بھی اس سلسلے میں معاونت کر سکتا ہوں۔پاک و ہند کے سینکڑوں اطبائے کرام کے ہزاروں مجربات کا ذخیرہ میرے پاس موجود ہے۔جو افادہ عوام اوراطبا ومعالجین کےلیے شئیر کیا جاسکتا ہے۔ محترم نبیل بھائی ، اعجاز بھائی ،زکریا بھائی،شمشاد بھائی ماوراء بہن،فرزانہ بہن اور دیگر معاونین اس جانب خصوصی توجہ دیں۔[/align:9ec3d3d33b]
 
F@rzana

محفلین
حکیم صاحب، خوش آمدید
چشم ما روشن دل ما شاد
لگتا ہے آپ کو علم الغیب سے بھی شدھ بدھ ہے!
۔
کل ہی میری بہن نے ایک مسئلہ بتایا اور اس کا دیسی علاج تلاش کرنے کو کہا، میں نے سوچا کہ فورم کے گھریلو نسخے والے سیکشن میں جاکر مدد مانگی جائے اور آج آپ نے اپنی خدمات پیش کردیں، بہت خوب۔

“اس دھاگے کا پہلا مریض“

پیروں میں ایگزیما کی طرح کچھ تکلیف ہے پانی والے چھالے ہوجاتے ہیں اور خارش بہت زیادہ ہوتی ہے، کوئی نسخہ؟
آسان اور دیسی!
۔
 
رضوان

محفلین
حکیم 786 صاحب
خوش آمدید
اب آپ آگئے ہیں تو بات گھریلو ٹوٹکوں سے آگے باقاعدہ علاج تک پہنچ جائے گی۔
ایک التماس ہے آپ سے کہ پوسٹ ہونے والے گھریلو ٹوٹکوں پر بھی نظر رکھیے کیوں کہ ہر ایک ٹوٹکا مستند نہیں ہوتا۔ اس سلسلے میں آپ سے بڑھ کر کوئی اور مدد گار ثابت نہیں ہوسکتا۔ شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
حکیم صاحب، ان موضوعات میں دلچسپی تو بہت لوگ لیتے ہیں لیکن صرف پڑھنے کی حد تک۔ اب آپ تشریف لائے ہیں تو ہم آپ کی تحاریر کے منتظر رہیں گے۔ آپ کے مشورے کے مطابق طب اور صحت کے موضوع پر بھی ایک فورم سیٹ اپ کر دی گئی ہے۔
 
hakimkhalid

محفلین
F@rzana نے کہا:

فرزانہ بہن اپنائیت کےلیے بہت شکریہ! آپ کی بہن کےلیے نسخہ درج ذیل ہے۔
ہوالشافی:عناب ایرانی 7عدد اورگل منڈی 5 گرام آدھے گلاس پانی میںڈال کر رات بھر رکھا رہنے دیں اور صبح ہلکا سا جوش دے کر مل چھان کر یہ پانی صبح نہار منہ پلا دیں۔جبکہ بیرونی استعمال کےلیےنیم کے پتے پانی میں جوش دے کر اس سے پاؤں کی متاثرہ جلد صاف کر کے خشک کریں اس کےبعد ہمدرد دواخانے کی بنی ہوئی مرہم "حکنول"لگائیں۔ یا مہندی کے تازہ پتے اور گندھک ہموزن پانی میں پیس کر لیپ کریںانشاء اللہ دو تین ہفتے کے استعمال سے کم و بیش تمام جلدی امراض دور ہو جاتی ہیں۔اگر بیرونی انفیکشن ہو تو صرف لگانے سے ہی آرام آ جاتا ہے۔
 
hakimkhalid

محفلین
رضوان نے کہا:
حکیم 786 صاحب
خوش آمدید
اب آپ آگئے ہیں تو بات گھریلو ٹوٹکوں سے آگے باقاعدہ علاج تک پہنچ جائے گی۔
ایک التماس ہے آپ سے کہ پوسٹ ہونے والے گھریلو ٹوٹکوں پر بھی نظر رکھیے کیوں کہ ہر ایک ٹوٹکا مستند نہیں ہوتا۔ اس سلسلے میں آپ سے بڑھ کر کوئی اور مدد گار ثابت نہیں ہوسکتا۔ شکریہ

رضوان بھائی! حوصلہ افزائی کا شکریہ۔آپ کی ہدایت پر عمل ہوگا۔انشاء اللہ آپ سب کا تعاون اور دلچسپی شامل حال رہی توعلاج معالجہ کے حوالے سے خدمت خلق جاری رکھوں گا۔ شکریہ
 
hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
حکیم صاحب، ان موضوعات میں دلچسپی تو بہت لوگ لیتے ہیں لیکن صرف پڑھنے کی حد تک۔ اب آپ تشریف لائے ہیں تو ہم آپ کی تحاریر کے منتظر رہیں گے۔ آپ کے مشورے کے مطابق طب اور صحت کے موضوع پر بھی ایک فورم سیٹ اپ کر دی گئی ہے۔

محترم نبیل بھائی!طب اور صحت پر علیحدہ فورم سیٹ اپ کرنے کےلیے بہت شکریہ ۔انشاء اللہ جلد ہی مضامین پوسٹ کروں گا۔ دوستوں کی پڑھنے کی حد تک بھی دلچسپی رہی تو غنیمت سمجھوں گا۔ شکریہ
 
دوست

محفلین
واہ۔
یہ تو گھر کا حکیم ہوگیا۔
حکیم صاحب خوش آمدید کچھ اپنے بارے بھی تو بتائیے نا۔
 
hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
واہ۔
یہ تو گھر کا حکیم ہوگیا۔
حکیم صاحب خوش آمدید کچھ اپنے بارے بھی تو بتائیے نا۔

شکریہ اس ''واہ'' کےلیے !

طب و صحافت سے میرا تعلق ہے۔یونانی میڈیکل آ فیسر ہوں۔
ٹی این این کاچیف ایگزیکٹو اور پاکستان طبی جرنلسٹس کونسل کا صدر ہوں۔کل کچھ اشاعتی مواد ڈھونڈھتے ڈھونڈھتے اردو محفل میں آیا اور پھر یہیں کا ہو کر رہ گیا۔انٹر نیٹ پر مصلحت کی خاطر بعض سچ چھپانے ضروری ہوتے ہیں۔لیکن میں جھوٹ بولنے سے قاصر ہوں۔شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
حکیم صاحب، بہت شکریہ اس محبت کا۔ آپ نے اس فورم کو صحیح معنوں میں ایک نئی جہت دی ہے اور ماشاءاللہ نہایت مفید آرٹیکل پوسٹ کر رہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اسی طرح ہماری معلومات میں اضافہ کرتے رہیں گے۔
 
ثناءاللہ

محفلین
محترم حکیم صاحب
اھلا و سھلا مرحبا
خوش آمدید
ست بسم اللہ
ہرکلے راشہ

آج صبح سے جب آپ کا نام پڑھا اس وقت سے سوچ رہا تھا اور ایک دو دوستوں سے بات بھی کی کہ یہ حکیم صاحب کون ہیں‌ان کا تعارف ہونا چاہیے۔ اور ابھی بھی صرف آپ کی تلاش میں یہاں‌تک پہنچا اور آپ کی پوسٹیں پڑھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ ہمارے درمیان‌ طب کی ایک مستند شخصیت بھی آ موجود ہیں۔ یہاں‌ہم سب دوستوں کی باتیں تو آپ نے سنی بلکہ پڑھی ہوں گی۔ خاصی بے تکلفی ہے امید ہے کہ آپ کو یہ اچھی لگی ہوں‌گی۔
ایک بار پھر :welcome:
 
ماوراء

محفلین
حکیم بھائی، بہت خوشی ہوئی کہ آپ محفل پر تشریف لائے۔ یہاں پہلے ہی ماشاءاللہ کافی بڑی شخصیت موجود ہیں، آپ کے آنے سے ایک اور اضافہ ہوگیا۔ خوش آمدید!

لیکن ساتھ ہی مجھے آپ سے کچھ پوچھنا بھی ہے، وہ یہ کہ سب ہی مجھے کہتے ہیں کہ میرا دماغ سرے سے ہے ہی نہیں۔ لیکن میں اس بات کو نہیں مانتی کہ میرے پاس دماغ ہی نہ ہو۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ دماغ کمزور ہو۔ اگر ہو سکے تو دماغ صیحح چلنے کا کوئی نسخہ بتا دیں۔ میں ساری عمر آ پ کو دعائیں دوں گی۔ (اگر ٹھیک ہو گیا تو) لیکن آسان نسخہ بتایئے گا۔ کہ چیزیں مجھے آسانی سے مل بھی جائیں۔
شکریہ!
 
انشاءاللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شکریہ نبیل بھائی
جب تک آپ کی محبت رہے گی حاضری لگتی رہے گی۔
 
hakimkhalid

محفلین
ثناءاللہ نے کہا:
محترم حکیم صاحب
اھلا و سھلا مرحبا
خوش آمدید
ست بسم اللہ
ہرکلے راشہ

آج صبح سے جب آپ کا نام پڑھا اس وقت سے سوچ رہا تھا اور ایک دو دوستوں سے بات بھی کی کہ یہ حکیم صاحب کون ہیں‌ان کا تعارف ہونا چاہیے۔ اور ابھی بھی صرف آپ کی تلاش میں یہاں‌تک پہنچا اور آپ کی پوسٹیں پڑھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ ہمارے درمیان‌ طب کی ایک مستند شخصیت بھی آ موجود ہیں۔ یہاں‌ہم سب دوستوں کی باتیں تو آپ نے سنی بلکہ پڑھی ہوں گی۔ خاصی بے تکلفی ہے امید ہے کہ آپ کو یہ اچھی لگی ہوں‌گی۔
ایک بار پھر :welcome:

ثناءاللہ بھائی
بہت شکریہ
آپ سب کی باتیں انجوائے کرتا ہوں
 
hakimkhalid

محفلین
ماوراء نے کہا:
حکیم بھائی، بہت خوشی ہوئی کہ آپ محفل پر تشریف لائے۔ یہاں پہلے ہی ماشاءاللہ کافی بڑی شخصیت موجود ہیں، آپ کے آنے سے ایک اور اضافہ ہوگیا۔ خوش آمدید!

لیکن ساتھ ہی مجھے آپ سے کچھ پوچھنا بھی ہے، وہ یہ کہ سب ہی مجھے کہتے ہیں کہ میرا دماغ سرے سے ہے ہی نہیں۔ لیکن میں اس بات کو نہیں مانتی کہ میرے پاس دماغ ہی نہ ہو۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ دماغ کمزور ہو۔ اگر ہو سکے تو دماغ صیحح چلنے کا کوئی نسخہ بتا دیں۔ میں ساری عمر آ پ کو دعائیں دوں گی۔ (اگر ٹھیک ہو گیا تو) لیکن آسان نسخہ بتایئے گا۔ کہ چیزیں مجھے آسانی سے مل بھی جائیں۔
شکریہ!

ماوراء بہن ،شکریہ
آپ کی اتنی پوسٹیں دیکھ کر لگتا تو یہی ہےکہ
ماشاء اللہ ہماری اس بہنا کا دماغ موجود بھی ہے اور چل بھی رہا ہے اور یہ مزید چلتا رہے اس کےلیے نسخہ درج زیل ہے۔
ہوالشافی ؛گری بادام ،سونف ، کوزہ مصری ہر ایک پچاس گرام لے لیں اور گرائنڈ کر کے روزانہ سوتے وقت ایک بڑا چمچ استعمال کریں۔
اور اگر یہ شمشاد بھائی کےلئے پوچھ رہی ہیں تو انہیں قرشی دواخانے کی بنی ہوئی دوا ،،دماغی،، لے کر پارسل کر دیں ۔طریقہ استعمال اس کے اوپر ہی لکھا ہو گا۔
 
ماوراء

محفلین
لیکن یہ کوزہ مصری کیا ہوتا ہے۔؟ اچھا اگر میں نے یہ استعمال کر لیا تو جو میرے پاس دماغ ہے کہیں مجھے اس سے بھی تو ہاتھ نہیں دھونے پڑیں گے؟
ویسے مجھے یقین ہے کہ آپ کی نسخے ضرور کام کر جائیں گے کیونکہ آپ تو میری ساری پوسٹس کو ریڈ کرتے رہیں ہیں۔ :?

اور شمشاد بھائی کی کیا بات کرتے ہیں انھیں تو میں نے اپنے لیے ہی کہا تھا۔ ان کے پاس دماغ بہت ہے۔

خیر آپ کا بہت بہت شکریہ!!
:p
 
hakimkhalid

محفلین
کوزہ مصری چینی کی طرح کی میٹھی ڈلیاں ہوتی ہیں ۔اس کی جگہ عام چینی بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔انشاءاللہ اس کے کھانے سے آپ کا دماغ تو سلامت رہے گا ۔لیکن آپ کے ہاتھوں دوسروں کا رہے یا نہیں ۔یہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ہاں وہ دماغی بھی بہتر ہے
 
ماوراء

محفلین
ابھی تو میں نے آپ سے بات بھی نہیں کی تو آپ کو کیسے اندازہ ہو گیا۔ ویسے مجھے لگتا ہے کہ آپ نے یہ نسخہ خود بھی آزمایا ہوا ہے۔ :p
او کے ٹھیک ہے۔ میں ایسا کروں گی کہ “دماغی“ اور دوسرا نسخہ بھی دونوں استعمال کر لوں گی۔ زیادہ ہی کم ہے نا۔ :cry:
اچھا اب زیادہ بات نہیں کروں گی۔ :roll:
 
Top