گھر بیٹھے انٹرنیٹ پر کمائیں؟؟؟

السلام علیکم
اخبارات میں اکثر اس طرح کے اشتہارات نظر سے گذرے ہیں کہ گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے کمائیں۔۔۔
اب کل کے اخبار میں یہ ایک سائیٹ آئی ہے: www.clicknearn.net وغیرہ ،
تو ایسے کام کا کیا طریقہ کار ہوتا ہے کیا واقعی ایسا ممکن ہوتا ہے؟
کیا یہ صحیح طریقہ روزگار ہے؟
آپ سب کی راہ نمائی درکار ہے۔
جواب کا منتظر رہوں گا۔
جزاک اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
کئی ایک لوگوں سے سُنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ سے پیسے کماتے ہیں۔ کیسے کماتے ہیں، یہ نہیں معلوم۔

اور اگر آپ محنت کر کے مختلف قسم کی معلومات اکٹھی کر کے کسی کو بیچ دیں تو میرے خیال میں اس سے جو پیسے ملیں گے وہ ناجائز نہیں ہونے چاہییں۔
 

بلال

محفلین
مجھے اس بارے میں کچھ خاص تو علم نہیں۔ لیکن جتنا پتہ ہے اُس کے بارے میں درج کر دیتا ہوں۔
ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی سائیٹ بنائیں اور اس پر گوگل ایڈسنس کے اشتہارات لگائیں جتنے لوگ اشتہارات پر کلک کریں گے اُس کے حساب سے آپ کو پیسے بھی ملیں گے۔ لیکن ایک بات یاد رہے خود یا اپنے کسی دوست کو اس کام پر نہ لگایا جائے کہ بس جی بار بار گوگل کے اشتہارات پر کلک کرو کیونکہ گوگل کو اس بات کا علم ہو جاتا ہے۔ اور وہ آپ کے اشتہارات منسوخ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ کسی آن لائن سروے میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ جس کے وہ لوگ پیسے دیتے ہیں۔
آپ آن لائن ڈیٹا انٹری کر سکتے ہیں۔
مجھے بس اتنا ہی پتہ تھا اس سے زیادہ میں کچھ نہیں جانتا اور نہ ہی میرا اس بارے میں کوئی ذاتی تجربہ ہے۔ ہاں گوگل ایڈسنس کو اپنی ایک سائیٹ پر لگا کر چیک کیا تھا۔ ویسے انٹرنیٹ پر پیسے کمانا اتنا آسان بھی نہیں۔ جیسے عام زندگی میں محنت کے بغیر کچھ نہیں ملتا ایسے ہی انٹرنیٹ پر بھی محنت کے بغیر کچھ نہیں کمایا جا سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے بلال بھائی اب کوئی اتنا بھی بیوقوف نہیں کہ بلاوجہ ہی پیسے تقسیم کرتا رہے گا۔ ظاہر ہے آپ کی محنت سے کچھ نہ کچھ کمائے گا تو اس میں سے کچھ نہ کچھ محنتانہ دے بھی دے گا۔
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

جناب محترم!
سب سے بہتر طریقہ تو گوگل ایڈسینس ہی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ
1۔ای میلز چیک کرنا۔
2۔ ویب سائیٹس دیکھنا
3۔بلاگنگ اور گوگل ایڈسینس
4۔ انٹرنیٹ پر کام کرنا( ویب سائیٹس بنانا ، سافٹ وئیر بنا کر دینا وغیرہ اس کے لئے ربط
5۔آن لائن شاپنگ سسٹم چلا کر
 

محمدصابر

محفلین
اگر آپ کمپیوٹر کی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں تو کچھ ایسی ویب سائٹس ہیں جو اپنے کام کو آؤٹ سورس کرتی ہیں۔ آپ وہاں کام کر کے اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔
 
یہ صرف اور صرف بےروزگاروں کو لوٹنے کا طریقہ ہے جب اپ اس قسم کی ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کرتے ہیں تو یہ اپ سے سبسکرپشن کا مطالبہ کرے گا.
 

محمدصابر

محفلین
یہ صرف اور صرف بےروزگاروں کو لوٹنے کا طریقہ ہے جب اپ اس قسم کی ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کرتے ہیں تو یہ اپ سے سبسکرپشن کا مطالبہ کرے گا.

میرے بھائی کم از کم یہ میری آزمودہ ویب سائٹ ہے۔ اس سائٹ میں نے کم صلاحیت والے لوگوں کو بھی کماتے دیکھا ہے۔
یہ ہر کام میں‌سے اپنا کمیشن لیتے ہیں۔
1 سے 5 ڈالر فی گھنٹہ مل جائے تو کیا برا ہے؟
 

ابو کاشان

محفلین
odeskایک اچھی اور مانی ہوئی سائیٹ ہے
اس کے ساتھ ہی www.getafreelancer.com بھی اچھی شہرت رکھتی ہے۔
http://forums.digitalpoint.com بھی ایک مستند سائیٹ ہے۔ میں اس سے کما چکا ہوں۔
باقی پہلی پوسٹ میں بیان کردہ اور پاکستانی سائیٹ زیادہ تر دھوکا دہی پر مبنی ہوتی ہیں۔
ہاں آپ اپنے طور پر کام حاصل کر کے خدمات سے صلےمیں پیسہ کما سکتے ہیں۔
 

اظفر

محفلین
جو ویب سایٹ پہلی پوسٹ میں دی گئی ہے وہ فیک ہے ، ہم دوست مل کر اس پر کافی پہلے تجربہ کر چکے ہیں‌۔ وہ بتاتے کچھ ہیں اور اصلیت کچھ ہوتی ہے ۔ وہ واقعی پیسے دیتے ہیں لیکن جو بتاتے ہیں اس سے دس گناہ کم دیتے ہیں ۔
 

ابو کاشان

محفلین
بھائی شکریہ تو اپنی جگہ صحیح ہے لیکن اس دھاگے میں مستند سائیٹس کا اضافہ ہوتے رہنا چاہیئے۔ اور سب اپنے اپنے تجربات بھی بتاتے جائیں۔
کل ایک دوست بتا رہا تھا کہ oDeskپر سب سے چھوٹا کام ڈیٹا فیڈنگ کا ہے ۔ اگر کوئی فارغ ہو تو آسانی سے 250 ڈالر ماہانہ کما سکتا ہے۔ یہ اس کا تجربہ ہے۔
اب کوئی یہ بتائے کہ اس سے رقم کی وصولی کیسے ہوگی؟ کیونکہ میرے دوست کے پاس تو ڈیبٹ کارڈ ہےجو وہ دنیا میں کہیں بھی استعمال کر رہا ہے۔ اسے بنوانے میں پہلے کچھ خرچہ کرنا پڑے گا۔
 

فخرنوید

محفلین
میں سمجھتا تھا کہ ایچ ٹی ایم ایل اچھی آتی ہے ۔ لیکن جب Odesk پر اس کا امتحان دیا تو مجھے 2.5 پاس ہونے کو چاہیے تھے یعنی آدھے ۔ لیکن میں صرف 2.25ہی حاصل کر سکا ۔ دوبارہ وقت ملا تو پھر کوشش کروں گا۔
کیونکہ اس میں کچھ چیزیں ابہام پیدا کر دیتی ہیں جس وجہ سے بندہ کنفیوز ہو جاتا ہے ۔ کچھ ایسے ٹیگز ہیں ایچ ٹی ایم ایل جو عمو مآ استعمال نہیں ہوتے اور نہ ہی کسی کو یاد ہوتے ہیں۔ بہر حال اچھا تجربہ رہا میرا تو۔

اگر آپ نے Odeskپر کوئی امتحان پاس کیا ہو تو آپ کو کام ڈھونڈنے اور کام حاصل کرنے میں آسانی رہتی ہے۔ سب سے آسان کام ۔۔۔۔۔ ڈیٹا اینٹری اور اس کے بعد ویب ڈیزائننگ آسان لگتی ہے مجھے تو لیکن اس کے لئے بہتر ہے کہ بندے کو فلیش ،،،، پی ایچ پی اور ڈیٹا بیس آتی ہو۔
 
Top