گھر واپس جب آؤ گے تم ۔ اسد امانت علی

فرخ

محفلین
عثمان بھائی، یہ تو میری بہت ہی پسندیدہ غزلوں میں سے ایک ہے
دھول ببول، بگولے دیکھو
جو ایک گریزاں موج کی خاطر
صحرا صحرا پھرتے ہیں۔
تم بھی پھرو درویش صفت اب
رقصاں‌رقصاں، حیراں حیراں
لوٹ کے اب کیا آؤگے اور کیا پاؤ گے۔

بہت اعلٰی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:battingeyelashes:

بہت شُکریہ شئیر کرنے کا
 

Saraah

محفلین
بہت ہی خوبصورت شئیرنگ غازی عثمان

بہت شکریہ

---------

ایک دو جگہ سمجھ نہیں ائی
کون کہی گا تم بن ساجن کیسے کٹے دن رات
ساون کیسے ---؟ ---؟ اور ڈوب گئی برسات
---------
پل جیسے پتھر بن جائیں گھڑیاں جیسے ---؟
دن نکلے تو شام نا آئے آئے تو کہرام؟؟؟



کیا کوئی بتلائے گا ؟
 

غازی عثمان

محفلین
بہت ہی خوبصورت شئیرنگ غازی عثمان

بہت شکریہ

---------

ایک دو جگہ سمجھ نہیں ائی
کون کہی گا تم بن ساجن کیسے کٹے دن رات
ساون کیسے ---؟ ---؟ اور ڈوب گئی برسات
---------
پل جیسے پتھر بن جائیں گھڑیاں جیسے ---؟
دن نکلے تو شام نا آئے آئے تو کہرام؟؟؟



کیا کوئی بتلائے گا ؟

کون کہے گا تم بن ساجن کیسے کٹے دن رات
ساون کے سو رنگ گھلے اور ڈوب گئی برسات

پل جیسے پتھر بن جائیں گھڑیاں جیسے ناگ
دن نکلے تو شام نا آئے، آئے تو کہرام
 
Top