گھر کی مرغی دال برابر

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گھر کی مرغی دال برابر اسی لئے کہا جاتا ہے نا کہ جو پاس ہو اس کی قدر نہیں ہوتی۔ یا گھر کی عمدہ سے عمدہ چیز بھی نظر میں نہیں جچتی۔ اب نجانے کیوں اپنے گھر کی اپنے ہاتھوں سے لگائی سبزیوں مرچوں کے حوالہ سے ہم تو یہ سوچتے ہیں کہ ان کا ذائقہ بازار سے لائی چیزوں سے زیادہ اچھا ہے۔
پھر یہی کہاوت ہمارے ننھے سے دماغ میں کیوں آئی؟
جس بہن بھائی کو سمجھ آئے، ہمیں بھی آگاہ کیجئیے گا۔
فی الحال تو ہماری کاوشیں دیکھئیے
مالی دا کم پانی دینا تے بھر بھر مشکاں پاوے
مالک دا کم پھل پُھل لانا، لاوے یا نہ لاوے






 

سید عاطف علی

لائبریرین
نہیں
zucchini
zuchini600x600x_f4a01631-3cfa-4d02-88d3-569398236bbe_2000x.png
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تھوڑی مختلف ہیں۔ اور سائز میں چھوٹی ہوتی ہیں جب کہ Squash بڑی ہوتی ہیں۔
ہم شورع سے کالی توری کے نام سے جانتے ہیں اس لئے کالی توری بولا۔ Squash ہے اصل نام۔ اس کی بیل کھیرے جیسی ہی ہوتی ہے۔ اور پیلے پھول لگتے ہیں۔
کریلے بھی لگائے تھے لیکن شاید یہاں کے موسم میں وہ نہیں لگیں گے۔
البتہ مٹر کے پودے کافی اگے ہوئے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گھیّا توری ۔ کالی توری اور جو آپ نے بتایا نام۔۔۔ سبھی ایک ہی فیملی سے ہیں اور معمولی سا ہی فرق ہیں ان کی صورت میں بھی۔ بس نام کچھ مختلف ہیں یا مختلف علاقوں کے لوگ مختلف نام سے جانتے ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
گھیّا توری ۔ کالی توری اور جو آپ نے بتایا نام۔۔۔ سبھی ایک ہی فیملی سے ہیں اور معمولی سا ہی فرق ہیں ان کی صورت میں بھی۔ بس نام کچھ مختلف ہیں یا مختلف علاقوں کے لوگ مختلف نام سے جانتے ہیں۔
یہی چپن کدو بھی کہلاتا ہے شاید !!!
ففٹی سکس نہیں چپن
 

فاخر رضا

محفلین
مجھے تو مرغی کے ساتھ بس مرغی اچھی لگتی ہے
میرے خیال میں پنجاب میں مرغی میں سبزیوں کا رواج ہوگا
 
Top