کہا جاتا کہ یےتی یا گھناؤنا برفانی آدمی ایک بن مانس جیسا آدمی ہے جن کی نسل ہمالیہ اور نیپال کےعلاقہ میں رہتی ہے۔ یےتی کا شمارعجیب غیرشناختی حیوانات میں ہوتا ہے۔ انگلش میں ان کو کرپٹِد کہا جاتا ہے اور ان سےمتعلق تحقیق کو کریپٹولوجی۔
نیپال میں ان کےنام میں بومانچے“ جنگلی آدمی“ یا “ کنچانجوگاس راچیاس“ ہے۔ کنچانجوگاس راچیاس کےمعنی کنچانجوگاس کا بھوت ہیں۔
لفظ یےتی تبت کےلفظ یےتے سے بنا ہے ۔ تبت کی زبان میں یے " چٹان " کو کہتے ہیں۔ اور تے، تی، اور تہ " ریچھ " کو ۔ اس طرح یےتی کا مطلب "چٹانی ریچھ " ہوا۔ تبت میں یےتی کو ڈزوتہ ، مہ تہ بھی کہتے ہیں اور ان کا مطلب " آدمی ریچھ " ہے۔ ان کومیگو ( جنگلی آدمی ) ، کانگ آدمی ( برفانی آدمی ) بھی کہا جاتا ہے۔
اُنیس سو اِکیس میں ماونٹ ایورسٹ کی ایک مہم کےدوران لیفٹینٹ کرنل چارلس ہاورڈ بوری نے لہاکپالا ماونٹین پر١کیس ہزار کی بلندی میں دو بڑے فُٹ پرنٹ دیکھے۔ لیفٹینٹ کرنل نےان کوجنگلی برفانی آدمی کےقدم سمجھےاور اس طرح “گھناؤنا برفانی آدمی“ یعنی Abominable Snowman کا نام استعمال ہونے لگا۔
کیا یےتی ایک گھناؤنا برفانی آدمی ہے ۔
حقیقت کیا ہے ؟
اور یےتی کون ہے ؟
آپ اس مہم پر جا کرخود معلوم کریں۔
مہم : یےتی کی حقیقت معلوم کرنا روانگی:17 ستمبر2007 مقام:مہم یہاں سےشروع ہوگی خطرہ : مہم جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ ٹیم ممبر : آپ اور آپ کا دوست جمیل نیپالی ٹیم ممبر : ڈائریکٹرتحقیقات سلیم اور شرپا سانگی مورخ : تفسیر نگہبان : اللہ
تم اکیلے ہو اور اس کہانی میں جو ہوگا تم اس کے ذمہ دار ہو۔
یہاں خطرات، انتخابات ، مہمیں اور انکے نتائج موجود ہیں۔تم کو اپنے ہنر اور جاسوسی صلاحیتیں استعمال کرنی ہوگی۔ غلط فیصلہ مصیبت میں ڈال سکتا ہے ، یہاں تک کہ موت بھی واقعی ہوسکتی ہے۔ لیکن مایوس نہ ہوں۔ کسی وقت بھی تم واپس جاکر نیا فیصلہ کر سکتے ہو، اپنی کہانی کو تبدیل کرکےاسکے نتائج کو تبدیل کرسکتے ہو۔
تم اور تمہارا عزیز دوست جمیل، ایک حکایتی برف کے آدمی “ یےتی“ کی تلاش میں نیپال کا سفر کرتے ہیں۔ پچھلےسال جب تم دونوں شمالی امریکہ کے پہاڑوں کو سر کر رہے تھے ایک راہ نما نے تم پر اِس حکایتی انسان کے وجود کا انکشاف کیا تھا۔اس وقت سے تم اس حکایتی انسان کواپنے ذہن سے نہیں نکال سکے۔ تمہارا دوست جمیل نیپال پہنچتا ہے اور فوراً پہاڑوں میں اس علاقہ کا رخ کرتا ہے جہاں مقامی لوگوں کے کہنے کے مطابق آخری بار یےتی نظر آیا تھا۔ جمیل کا تین دن سے کوئی پتہ نہیں تھا۔ مانسون کا ایک طوفان آگیا تھا اور پہاڑوں کے راستےدشوار ہوگے ہیں۔ تمہیں پتہ ہے کہ جمیل جانتا ہے کہ تم صحیح فیصلہ کرو۔ مگر یہ صحیح فیصلہ کیا ہوگا؟
لنک - تم صفحہ نمبر001 پرجاؤ
میں نے ابھی مکمل تو نہیں پڑھا لیکن جتنا پڑھا ہے وہ بہت حیرت انگیز اور آپ کی اعلیٰ تخلیقی اور ادبی صلاحیتوں پر گواہ ہے۔۔۔ بہت خوب لکھا ہے آپ نے تفسیر بھائی!
اب تفصیلی رائے مکمل پڑھنے کے بعد دوں گا۔