گھوم کر دشمن کو نشانہ بنانے والی بندوق

منقب سید

محفلین
آصف فاروقی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
  • 1 دسمبر 2014
141201083613_pakistan_defence_exibition__624x351_bbc_nocredit.jpg

اس بندوق کو بنانے والے ادارے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل محمد احسن محمود کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جو یہ خودکار اور جدید بندوق بنا رہا ہے
پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور جنگی ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کرنے والی نمائش کراچی میں شروع ہو گئی ہے، جس میں 40 سے زیادہ ممالک سے وفود شریک ہیں۔

اس سال اس نمائش کا نعرہ ’ہتھیار برائے امن‘ رکھا گیا ہے اور اس میں پاکستانی دفاعی صنعت کی بھرپور نمائندگی کی گئی ہے۔

اسی نوعیت کی پچھلی نمائش میں پہلی بار پیش کی جانے والی ایک پاکستانی بندوق کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ اس بار یہ بندوق خاص طور پر غیر ملکی مندوبین کی خصوصی توجہ حاصل کر پائے گی۔

’پوف آئی‘ نامی اس بندوق کی نالی 90 ڈگری زاویے تک گھوم کر دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس بندوق کو بنانے والے ادارے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جو یہ خودکار اور جدید بندوق بنا رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن کے مطابق انسداد دہشت گردی کے لیے ہونے والی دو بدو جنگ میں یہ اہم ترین ہتھیار ہے۔

یہ بندوق ’کلوز کوارٹر کمبیٹ ویپن‘ نظام کا حصہ کہلاتی ہے اور عمارتوں کے اندر چھپے دشمن کو محفوظ طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

141201083410_pakistan_defence_exibition__640x360_bbc_nocredit.jpg

اس سال اس نمائش کا نعرہ ’ہتھیار برائے امن‘ رکھا گیا ہے اور اس میں پاکستانی دفاعی صنعت کی بھرپور نمائندگی کی گئی ہے
اس بندوق کی 90 ڈگری تک گھومنے والی نالی اور اس پر لگے کیمرے بندوق بردار کو موقع دیتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو خطرے میں ڈالے بغیر نہ صرف دیوار کی دوسری طرف چھپے دشمن کو دیکھ سکتا ہے بلکہ اسے نشانہ بھی بنا سکتا ہے۔

یہ ہتھیار خاص طور پر انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں استعمال ہوتی ہے۔

پی او ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجی شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران بھی یہ بندوق کامیابی کے ساتھ استعمال کر رہی ہے۔

ان حکام کا کہنا ہے کہ ’پوف آئی‘ صرف انسداد دہشت گردی کے خصوصی دستوں کے حوالے کی گئی ہے اور صرف تربیت یافتہ کمانڈو ہی اسے استعمال کرتے ہیں۔

پی او ایف کے سربراہ جنرل محمد احسن کے مطاق یہ بندوق آئیڈیاز 2014 نمائش میں غیر ملکی دفاعی مندوبین کے لیے خاص دلچسپی کا باعث ہو گی۔

اس چار روزہ نمائش میں 40 سے زیادہ ملکوں سے 80 وفود شریک ہیں۔ اس کے علاوہ دفاعی صنعت سے وابستہ 200 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے بھی اس نمائش میں شرکت کے لیے کراچی آئے ہیں۔

نمائش میں پاکستان کی بحری، فضائی اور زمینی افواج کے زیرِ استعمال جنگی ساز و سامان کے علاوہ ایسا اسلحہ بھی رکھا گیا ہے جو پاکستان دیگر ملکوں کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔

اس اسلحے میں ہوائی جہازوں اور ٹینکوں سے لے کر پستول اور انفرادی حفاظتی جیکٹیں تک شامل ہیں۔
لنک
 
فاتح

لائبریرین
پی او ایف آئی تو گذشتہ چھ سات سالوں سے پاکستان کی آئیڈیاز نمائش میں پیش کی جاتی رہی ہے اور دنیا میں صرف اسرائیل اور پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک مثلاً چین، جنوبی کوریا اور ایران وغیرہ بھی کارنر شاٹ سسٹمز بنا رہے ہیں۔
اسے "سسٹم"اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ بذات خود بندوق نہیں ہوتی بلکہ اس پر کوئی پستول یا بندوق ماؤنٹ کی جاتی ہے۔
 
فاتح, صبح ہی صبح اللہ خیر کرے
 
منقب سید

محفلین
اس میں نئی بات کیا ہے؟
پی او ایف آئی تو گذشتہ چھ سات سالوں سے پاکستان کی آئیڈیاز نمائش میں پیش کی جاتی رہی ہے اور دنیا میں صرف اسرائیل اور پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک مثلاً چین، جنوبی کوریا اور ایران وغیرہ بھی کارنر شاٹ سسٹمز بنا رہے ہیں۔
اسے "سسٹم"اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ بذات خود بندوق نہیں ہوتی بلکہ اس پر کوئی پستول یا بندوق ماؤنٹ کی جاتی ہے۔
زکریا بھائی نئی یا پرانی کی نیت سے تو شیئرنگ نہیں کی تھی بس ایک خبر دیکھی شیئر کر دی۔
فاتح بھائی معلومات کا شکریہ۔
 
arifkarim

معطل
کیا اس بندوق کی گولی گھوم کر واپس چلانے والے کو بھی لگ سکتی ہے؟ فاتح اور زیک رہنمائی کریں۔ ہماری بیگم صاحبہ کو اس سسٹم کو ٹیسٹ کرنے کا شوق ہو چلا ہے جب سے اسکی خبریں آئی ہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
کیا اس بندوق کی گولی گھوم کر واپس چلانے والے کو بھی لگ سکتی ہے؟ فاتح اور زیک رہنمائی کریں۔ ہماری بیگم صاحبہ کو اس سسٹم کو ٹیسٹ کرنے کا شوق ہو چلا ہے جب سے اسکی خبریں آئی ہیں :)
نوے ڈگری سے کم ہی مڑتی ہے
ویسے خود کشی کے لیے کئی آسان طریقے بھی موجود ہیں۔۔۔ لیکن اگر یہی سسٹم آزمانا ہے تو 2 کارنر شاٹ سسٹمز چاہیے ہوں گے۔۔۔ ایک سے دوسرے کو آپریٹ کیا جائے تو 90 + 90 = 180 ڈگری اور یوں "مطلوبہ ہدف" حاصل کیا جا سکتا ہے :rollingonthefloor:
 
منقب سید

محفلین
کیا اس بندوق کی گولی گھوم کر واپس چلانے والے کو بھی لگ سکتی ہے؟ فاتح اور زیک رہنمائی کریں۔ ہماری بیگم صاحبہ کو اس سسٹم کو ٹیسٹ کرنے کا شوق ہو چلا ہے جب سے اسکی خبریں آئی ہیں :)
دھیان سے کہیں عین وقت پر آپ پر ٹیسٹ ہی نہ ہوجائے۔ :heehee:
 
منقب سید

محفلین
تمام احباب سے گزارش ہے کہ مجھے فورم کا استعمال بتایاجائے یاپھر یہی بندوق ہی عنایت فرمادے کوئی
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
ماشا اللہ ایک سال سے زائد عرصہ سے آپ محفلین ہیں اور اردو محفل کی اکثر سہولیات استعمال کررہے ہیں آپ کو مزید کس قسم کے استعمال کے بارے میں جاننا ہے؟ تھوڑا تفصیل بتا دیں تاکہ آپ کی راہنمائی ہو سکے۔
 
جابراحتشام

محفلین
منقب صاحب میں نے یہ فورم 1سال پہلے جوئن کیا تھا مگر سال بھر غیر حاضر بھی رہا ہوں اب آ یا ہوں تو سب کچھ بھولا ہوا ہے
 
Top