گھوڑے (ماوراء کی فرمائش پر)

تعبیر

محفلین
indexCA0JIN2V.jpg




indexCA18R8GJ.jpg



indexCA46FGRT.jpg




indexCA7CTD69.jpg
 

خرم

محفلین
اوپر والے تھارو بریڈز تو بہت خوبصورت ہیں۔ کیا خود کھینچیں آپ نے ان کی تصاویر؟
 

وجی

لائبریرین
کافی اچھی تصویریں ہیں لیکن تعبیر بی بی کچھ معلومات بھی تو دینی تھی جس طرح طالوت بھائی دیتے ہیں
 

طالوت

محفلین
بھائی گھوڑے و گدھے میں معلومات کیسی ؟ نام ہی کافی ہے ۔۔
ویسے عربی نسل کے گھوڑے دنیا کے تمام گھوڑوں میں ممتاز مقام رکھتے ہیں ۔۔
وسلام
 

وجی

لائبریرین
طالوت عرب میں گھوڑے کو وہی تہذیبی پہچان ہے جو باز فیلکن کو ہے
اسی لیئے ایسا ہے ورنہ وہ بھی وہی گھوڑےہیں جیسے باقی ہیں
 

طالوت

محفلین
ممکن ہے آپ درست کہتے ہوں ، مگر جہاں تک میں جانتا ہوں ، عرب کے سخت ماحول میں جس طرح گھوڑوں کو سدھایا جاتا ہے اس وجہ سے عربی النسل گھوڑے دنیا میں سب زیادہ اچھے اور طاقتور گھوڑے تصور کیے جاتے ہیں ۔۔ اسی لیے عرب شہسواری میں بھی دنیا میں منفرد مقام رکھتے ہیں ۔۔
(اسی سے ملتا جلتا ماحول اسپین و میکسیکو کے علاقوں میں بھی پایا جاتا ہے شاید ۔۔)
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو اسپ عربی اور عرب میں گھوڑ سواری خواب و خیال کی باتیں ہیں۔ اب انہوں نے کاریں خرید لی ہیں جن کو یہ گھوڑوں کی طرح ہی چلانا چاہتے ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
یہ ہی تو میں کہنا چاہتا ہوں کہ عرب میں قبیلوں میں مخصوص کام مشہور ہوتے تھے
مثلا مکہ میں جو مختلف قبیلے تھے انکے مخصوص کام ہوا کرتے تھے
حضرت خالد بن ولید رضہ اللہ تعالٰی عنہ کے والد کا خاندان مکہ کی حفاظت پر معمور تھا اور اسی وجی سے حضرت خالد بن ولید رضہ اللہ تعالٰی عنہ صرف 16 سال کی عمر میں پورے عرب میں گھوڑا سدھارنے کے لیئے مشہور تھے اور انکی جنگی سوچ بوچھ کیسی سے چھپی نہیں ہے

مگر سخت حالات شاید اتنا کام نہیں آتا جتنا سدھارنے کا انداز کام آتا ہے
 

طالوت

محفلین
ترقی نے بری روایتوں سے تو پیچھا چھڑایا ساتھ میں اچھی روایتیں بھی لے گئ ۔۔ مجھے تھوڑا تھوڑا یاد ہے اسی کی دہائی کے آخر میں گھر کی خواتین نے پرانے گھر کے ایک حصے کو صاف کیا تو اس میں سے تلواریں ، برچھیاں ، "متہریں" ، گھوڑوں کی زینیں اور پتہ نہیں کیا کچھ نکلا ، وہ سب انھوں نے بیچ کر برتن لے لیے :( ۔۔
اور آج کل وزیر آباد کی بنی ہوئی نقلی تلواریں اور کلہاڑیاں دیواروں پہ سجاتیں ہیں ۔۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
کسی زمانے میں ترکی کے گھوڑے بھی بہت مشہور تھے۔ اور سب سے زیادہ قیمتی خیال کیئے جاتے تھے۔
 
Top