مبارکباد گیارویں سالگرہ

ماوراء

محفلین
لگتا ہے بھیا، آپ دن گن گن کر اس سالگرہ کا انتظار کرتے ہیں۔

میری طرف سے پیشگی مبارک۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب پیشگی بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں نصیب ہوں۔
 

تفسیر

محفلین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
چار اپریل 1996 کو ہم عمر بھر کے لیے ۔۔۔۔۔ کے ہو گئے


ڈاکٹر صاحب مبارک ہو۔ :D

میں نے خوش خبری مس کردی ۔ خوش خبری کیا ہے؟

1۔ چار اپریل 1996 کو ہم عمر بھر کے لیے شادی شدہ ہوگے
2۔ چار اپریل 1996 کو ہم عمر بھر کے لیےڈاکٹر ہوگے،
3۔ چار اپریل 1996 کو ہم عمر بھر کے لیے ابا یا دادا یا نانا ہوگے۔
4۔ چار اپریل 1996 کو ہم عمر بھر کے لیےحاجی ہوگے۔
:?

:D :D :D
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا خالی جگہ پُر کرنے کا مقابلہ ہو رہا ہے؟

لیکن وہ تو گیارہ سال پہلے جگہ پُر ہو چکی ہے۔
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
ہیں یہ انہونی کیسے ہو گی کہ بغیر مٹھائی مانگے مبارک دے دی؟



:shock: او ہاں یہ کیسے مجھ سے بھول ہوگئی مٹھائی نہ مانگنے کی ؟ :roll:

پتا نہیں کس دھیان میں تھی کہ جدھر مٹھائی مانگنی تھی وہاں مجھ سے غلطی سے سمائیلی لگ گیا :p
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ڈاکٹرصاحب، آپ کو بھی بہت بہت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مبارک ہو۔
اللہ تعالی آپ کوہمیشہ خوش و خرم رکھیں(آمین ثم آمین)




والسلام
جاویداقبال
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
ماورا صاحبہ پاکستانی صاحب، شمشاد بھائی، محمد شاکر عزیز صاحب،،بوچھی آپا ،تفسیر بھائی،حجاب صاحبہ ،جاویداقبال صاحب،سارہ خان بہن آپ سب کا بہت شکریہ،
غزل کی مما بھی آپ کو تھینکس کہ رہی ھیں
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں اسی بہانے یہ تو پتہ چلا کہ ایک بٹیا بھی ہیں اور اس کا نام غزل ہے۔

غزل آپ کو بھی آپ کے ممی پاپا کی شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔
 

سارہ خان

محفلین
ان کی ایک بٹیا بھی ہیں اور بیٹے بھی ہیں ۔۔ محفل پر تصویریں بھی دکھا چکے ہین یہ ۔۔ آپ نے نہیں دیکھی تھیں ۔۔ :roll: :)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں، میں نے نہیں دیکھیں۔

ویسے یہ آپ ہر بار “ ہیں “ کے نون غنہ میں نقطہ کیوں ڈال دیتی ہیں؟
 

امن ایمان

محفلین
میں بھی حیران تھی کہ یہاں سب سے چھوٹے رکن تو حمزہ کاظمی ہیں۔۔۔اب یہ گیارہ سال کے کون صاحب ہیں جن کی سالگرہ آگئی :roll:

اچھا۔۔۔۔تو یہ عباس بھائی کی شادی کی سالگرہ ہے۔۔: )

عباس بھائی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔وہ بڑے بوڑھے اس موقع پر کہتے ہیں نا۔۔۔
اللہ جوڑی سلامت رکھے!
ویسے مانگنے والے بھی کچھ اسی سٹائل میں دعا دیتے ہیں۔ :) خیر۔۔

عباس بھائی اور بھابھی سالگرہ مبارک ۔۔غزل آپ کو بھی کوئی گفٹ ملا کہ نہیں۔۔یہ ضرور بتانا ہے اچھا :)
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
ایمان بہن آپ کی بڑی نوازش۔آپ کی بھابی بھی آپ کی مشکور ہیں۔ویسے 3 اپریل کو میری یوم ولادت بھی ہے۔ہے نا عجیب بات،بندہ ایک دن پیدا ہو اور دوسرے دن اس کی شادی ہو جائے۔ :p
 
Top