جاسم محمد
محفلین
گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی
ویب ڈیسک اتوار 24 جنوری 2021
پی ٹی آئی عدم اعتمادکی تحریک کوشکست دینےکی صلاحیت رکھتی ہے،وزیرخارجہ فوٹو: فائل
ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی مافیا کے گٹھ جوڑسے قیمتیں پھر بڑھ رہی ہیں، قیمتوں میں استحکام کے لئے ہم نے گندم اور چینی کی امپورٹ کا فیصلہ کیا ہے، گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھ جانا حکومت کے لئے چیلنج ہے، قوم کو (ن) لیگ کے بجلی اور گیس سے متعلق کئے گئے معاہدوں نے جکڑا ہوا ہے، مہنگائی کی بنیاد (ن) لیگ نے رکھی اور ہم اب فصل کاٹ رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہے، انہیں سلیکٹڈ کہنا بند کیا جائے، پی ڈی ایم جماعتوں میں یکسوئی نہیں رہی، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، وہ بکھر جائیں گے جس کا آغاز ہو چکا ہے، تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیاہے، پی ٹی آئی عدم اعتماد کی تحریک کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے میں ہمارا کوئی تعلق نہیں، اس معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت جس کو بھی نامزد کرے گی اپوزیشن اس پر اعتراض کرے گی، جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ایک عزت دار جج رہے ہیں، اگر براڈ شیٹ معاملے پر اپوزیشن کا دامن صاف ہے تو گھبرانا نہیں چاہیے، اپوزیشن کو نکتہ چینی کی بجائے اپنے صفائی پیش کرنی چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے، افغانستان امن عمل کے حوالے سے نئی امریکی انتظامیہ کو خطوط لکھے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے۔