الف نظامی
لائبریرین
وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت میں14فی صد اضافہ بہت زیادہ اضافہ نہیں ہے،گیس کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافے پر ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پرقومی اسمبلی میں جواب دیتے ہو ئے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں توازن کیلئے قیمتیں بڑھائی گئیں،انہوں نے اپوزیشن کو دعوت دیتے ہو ئے کہا کہ اپوزیشن حکومت کا تجاویز دے ،حکومت اور اپوزیشن مل کر حل نکالتے ہیں۔ گیس ہم دے سکتے ہیں، گیس کمپنیاں نااہل ہیں، پائپ لائنوں میں گیس موجود ہے ،گیس کمپنیوں کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ گیس کی کمی ہر سال ہوتی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ، منصوبہ بندی سے لوگوں کو سڑکوں پر لایا جا رہا ہے لیکن جیسے بھی حالات ہوں، حکومت نہیں جائیگی۔ ملک میں گیس کی صورت حال اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ایم کیو ایم اور ن لیگ نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔واک آؤٹ سے قبل متحدہ کے رکن آصف حسنین نے کہا کہ حکومت نے عوام کی جانب سے عدم توجہ کارویہ اختیارکیاہواہے، حکومت بھی بیوروکریسی کی وکٹ پر کھیل رہی ہے، بیوروکریسی حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔