ھاتف المتحرک

x boy

محفلین
از: اعجاز ملک


”مس باتھ روم میں ایک لڑکی موبائل پر بات کررہی ہے۔“ میرے کالج میں موبائل فون لانے پر پابندی ہے، لہذا جیسے ہی چند طالبات نے مجھے یہ اطلاع دی، میں بڑی سرعت سے جائے وقوع پر پہنچی۔ ایک سیدھی سادی سی بچی تولیے سے ہاتھ صاف کرتی ہوئی باتھ روم
سے باہر نکلی۔
”موبائل نکالیے“ مجھے اس پر شک نہیں تھا، وہ تو اسے باتھ روم سے باہر آتے دیکھ کر ایسے ہی پوچھ لیا تھا۔ ”میرے پاس نہیں مس میرے پاس نہیں ہے موبائل“ چہرے پر بلا کی معصومیت تھی۔ اس کے معصوم چہرے سے نگاہ ہٹی اور براہ راست کالج مونوگرام والی جیب پر پڑگئی۔
”یہ کیا ہے“ اگلے ہی لمحے چپس کا پیکٹ میرے ہاتھ میں تھا، جس کے اندر حرکت ہورہی تھی۔
”میں نے استعمال نہیں کیا۔“ اس نے میرے ہاتھ سے چپس کے پیکٹ میں لپٹا ہوا موبائل فون جھپٹنا چاہا۔
”اول تو کالج میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں، پھر....“ میری بات مکمل ہونے سے قبل اس نے کہا”مس! کیا بیگ میں رکھتی، چوری نہ ہوجاتا؟“
”کل پرنسپل سے لے لینا، آج تو وہ میٹنگ میں گئی ہوئی ہیں۔“
میں نے اتنا کہا اور اگلا قدم بڑھانا چاہا جو اس نے بڑھنے نہیں دیا۔
”پلیز.... میرا موبائل دے دیجئے۔“ وہ برے طریقے سے جھپٹی۔
”میں نے کہا ناں، کل والدین کو بھیج دینا، مل جائے گا۔“ اسی وقت موبائل فون پر کال آرہی تھی۔
”نہیں مجھے ابھی چاہیے، اسی وقت“ اس کا انداز نہایت جارحانہ اور جاہلانہ ہوگیا تھا۔ مجھ پر حملہ کرنے کی لمحے بھر کی دیر تھی کہ سینئر پروفیسر نے آکر اسے ڈانٹا، مگر وہ قابو میں آنے والوں میں سے نہ تھی۔ حتیٰ کہ کالج کی چھٹی ہوگئی اور وہ تڑپ تڑپ کر روتی رہی۔ موبائل فون پوشیدہ مقام پر رکھنے سے قبل لاتعداد آنے والے ایس ایم ایس چیک کیے گئے تو معلوم ہوا آگ دوسری جانب بھی برابر لگی ہوئی تھی۔ ایک لڑکا ایس ایم ایس کے جواب نہ ملنے پر بے قرار تھا۔

اگلے دن نہ وہ بچی آئی نہ کوئی موبائل فون لینے، لیکن اس کے گھر سے کوئی اس کا فون سیٹ لینے آتا بھی تو کیا ہوتا۔ ہم جتنے بھی اس کے ایس ایم ایس پڑھو ادیتے ماں باپ کو ٹیچرز ہی کو برا بھلا کہنے پر اکتفا کرنا تھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ عموماً مائیں آتی ہیں تو ٹیچرز کو دقیانوسی اور اپنی بیٹی کو کھلا ذہن رکھنے والی قرار دیتی ہیں اور اکثر دوبارہ جب ملاقات کاشرف بخشتی ہیں تو بیٹی کسی کے ساتھ فرار ہو چکی ہوتی ہے اور اس آس پر آتی ہیں کہ شاید بھولے بھٹکے کالج آجائے کسی کام سے، مگر اس وقت تک پانی سر سے اونچا ہوچکا ہوتا ہے اور ان کی آس، آس ہی رہ جاتی ہے۔ کچھ والدین تو بے عزتی کے خوف سے خاموش ہو جاتے ہیں کہ ”اب کیا ہووت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت“

میں ایک گورنمنٹ کالج میں لیکچرار ہوں۔ میری فقط تین سالہ ملازمت میں یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ یہ ایک معمول ہے۔ میرے اپنے تعلیمی دور کو بیتے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، مگر نوجوانوں کی روز بہ روز بگڑتی حالت کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میرے طالب علمی کے زمانے کو صدیاںبیت گئی ہیں۔ میں یہ نہیں کہتی کہ میرے دور میں ماحول سو فی صد پاکیزہ تھا، تمام ہی طالبات کا چال چلن مثالی تھا، مگر لڑکیوں کو یونیفارم میں آنا اور کالج کے بجائے ادھر ادھر نکل جانا، کالج دورانیے میں بھی کونوں کھدروں میں چھپ کر فون پر گفت وشنید کرنے کا تناسب روزبہ روز انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پہلے کالج کے چار سیکشن میں سے کسی ایک سیکشن کی لڑکی غلط حرکات میں ملوث پائی جاتی تھی، وہ بھی سال دو سال میں، مگر آج ہر کلاس ہر سیکشن میں ایسے واقعات ہر پندرہ بیس روز میں سامنے آجاتے ہیں۔ میں اس کا ذمے دارنہ میڈیا کو گردانتی ہوں اور نہ ہی موبائل فون کو، میں اس بگڑتی ہوئی صورت حال کی ذمے داری برملا والدین پر ڈالتی ہوں۔ انتہائی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی طالبات جن کے لاغر وجود چیخ چیخ کر باور کروارہے ہوتے ہیں کہ انہیں کئی روز سے پیٹ بھر کر روٹی نصیب نہیں ہوئی ہے، فیس جمع کروانے کے لیے مالی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، لیکن ان کے پاس موجود موبائل سیٹ قابل دید ہوتے ہیں۔ یہ سیٹ کہاں سے آیا، اگر آبھی گیا تو بیلنس کے لیے پیسے کہاں سے آرہے ہیں، یہ نت نئے نام کی دوستیاں کہاں سے ہو گئیں، موبائل فون سائلنٹ پر کیوں رکھا جانے لگا۔ وہ بچی جو رات کو کسی کمرے میں اکیلے سونے سے ڈرتی تھی، موبائل سیٹ آنے کے بعد اتنی بہادر کیسے ہوگئی۔ اسے فون سرہانے رکھے بغیر نیند کیوں نہیں آتی۔ یہ سوالات ماو ¿ں کے اذہان میں کیوں نہیں کلبلاتے۔

یہ صرف کالج طالبات ہی کی بات نہیں ہے، بلکہ اس کا شکار تمام نوجوان نسل ہے۔ لڑکے، لڑکیاں سب ہی اس بلاکا شکار ہیں۔ آپ کو چنگ سینٹرز کا دورہ کریں، وہاں مزید کم عمر اسکول کے بچے ہیں۔ اندر بچیوں کی کلاس ختم، باہر لڑکے ایس ایم ایس پڑھ رہے ہیں۔ ”میں آرہی ہوں۔“ دو گھنٹے کی کوچنگ کلاس اکثر چار گھنٹے پر محیط ہو جاتی ہے۔ مائیں بچیوں کی زبانی سن کر مطمئن ہوجاتی ہیں۔ بلا شبہ اکثر سچ بھی ہوتا ہے، مگر ماو ¿ں کو از خود تصدیق کرنی چاہیے۔ بچیوں کو انہتائی قیمتی تحائف مل رہے ہوتے ہیں۔ مائیں بہ آسامی بچیوں کے جھانسے میں آجاتی ہیں۔ یہ پوچھنے کی زحمت گوارا نہیں کرتی کہ یہ کون سی سہیلی ہے۔ اگر بچی انجانا نام لیتی ہے تو اس کی تفتیش کیوں نہیں کی جاتی، مائیں کیوں نہیں سوچتیں کہ بیٹی کی نئی دوست جس کا جمعہ جمعہ آٹھ دن سے نام سن رہی ہیں، بھلا وہ کیوں اتنے قیمتی تحائف دے گی۔ بچی کو کیوں اچانک ہی سجنے سنور نے کا شوق چڑایا۔ کیوں وہ گھر سے سنور کر نکلنے لگی؟ ماو ¿ں کوکوئی پروا ہی نہیں ہوتی۔ خود محلے کی تانک جھانک میںاس قدر مگن رہتی ہیں کہ عزت کے محل میں دراڑیں پڑتی جارہی ہیں۔ انہیں احساس ہی نہیں ہوتا، البتہ محل ڈھے جانے کے بعد واویلا مچاتی ہیں۔

میری ماوں سے التجا ہے خدارا اپنی بچیوں پر توجہ دیں۔ یہ نازک کلیاں ہیں، ان کی اچھی آبیاری کریں گی تو یہ آپ کے گلشن کی رونق ہیں، ورنہ مسلی، مرجھائی کلیاں گلشن کا حسن ماند کردیتی ہیں۔ یہ یادرکھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
معاشرے کا المیہ تو ضرور ہے لیکن اس کے استعمال پر منحصر ہے کہ اس سے فائدہ اٹھایا جائے یا نقصان۔
 

تلمیذ

لائبریرین
فی زمانہ زیادہ تر نوجوانوں کو بگاڑنے والے اس کھلونے کےنقصانات کے بارے ایک بہت اچھی تحریر۔
ٹیکنالوجی کے اس شاہکار کے فوائدسے قطع نظر، ہمارے مشاہدے میں اس کے بے جا استعمال کے نتیجے میں چند گھرانوں کی لڑکیوں کے مستقبل خراب ہونے کی وجہ سے ان کے والدین کا سکون و چین برباد ہونے کے واقعا ت آئے ہیں جو کافی المناک ہیں۔
میں مضمون کی مصنفہ کے اس خیال سے سو فیصد متفق ہوں کہ بچیوں کا موبائل استعمال کرنا تو شاید وقت کی ضرورت ہو لیکن ان پر نظر نہ رکھنے اور احتیاطی اقدامات نہ لینے میں والدین ہی قصور وار ٹہرتے ہیں۔ لیکن وہ بیچارے بھی کیا کریں کہ نوجوانوں پر منف ی اثر ات ڈالنے والی دورِ حاضر کی نام نہاد آزادیوں، جو در اصل قباحتیں ہیں ، کی مزاحمت کرنا ہر کسی کے بس میں نہیں۔
نہ جانے یہ روش ہمارے معاشرے کو کس نہج پے لے جا کر چھوڑے گی۔
 

x boy

محفلین
جب موبائل فون کی کثرت نہیں تھی اس وقت پیجر چلتا تھا اس وقت بھی لوگوں کے کام نہیں رکتے تھے اورپیجر سے پہلے بھی اللہ تعالی کی زمین آباد تھی
مسجدوں سے گانے کی آواز آنا ایک بہت بہت ہی برا فعل ہے اور شیطان نے یہ مسلمانوں کے ہاتھوں کروادیا، اور تو اور قرآنی رنگ ٹون کی آوازیں
بیت الخلاء میں سنائی دینے لگی۔ یہ نقصانات ہیں اسکا فائدہ بس اتنا ہے کہ ایک کلو پیاس ، ٹماٹر آلو آتے ہوئے لے آنا،
ہائے بہن تم نے سنا فلاں کی بیٹی بھاگ گئی، ہیلو ڈارلنگ ، سو سوئٹس، اور کام پر سپر وائزر کا کال کہاں ہو جلدی آجاؤ کتنا کام پڑا ہے
باس کا فون، تم ابھی اسی وقت میرے آفس آؤ ایک ضروری کام ہے،کھانے کے وقت کسٹمر یا آرام کے وقت کسٹمر ،جناب آپکے سامان
کی ڈلیوری ابھی تک نہیں پہنچی ، ذرا شپنگ کمپنی سے معلومات لے کر دیں ، ہمارا کام کا ضیاء ہورہا ہے۔
اور دیگر۔
 
Top