ھارتي صدر نے لڑاکا طيارے ميں پرواز کرکےعالمي ريکارڈ قائم کرديا

8543_detail.gif
 

فاتح

لائبریرین
ایک جنبش سے قلم کی کاتبِ تقدیر نے
مس کو مسٹر اور مسٹر کو منسٹر کر دیا:grin:

سات سو (700) کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گا ورنہ سات کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تو کاغذ کا جہاز بھی زمین پر آ گرے۔:grin:
 

فاتح

لائبریرین
مجھے تو واقعی حیرت ہے کہ ایک چوہتر (74) سالہ شخص لڑاکا طیارے میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر آدھا گھنٹا تک پرواز کرے۔ لڑاکا طیارے کا ٹیک آف، لینڈنگ اور تیز رفتار پرواز اچھے بھلے جوانوں کو (جو لڑاکا طیاروں میں پرواز کا تجربہ نہ رکھتے ہوں) دہلا دیتی ہے۔
میں یقین سے کہتا ہوں کہ اگر آپ کو لڑاکا طیارے کی پرواز (خصوصاً ٹیسٹ فلائٹس) میں بیٹھنا پڑے تو واپسی پر بخیر و عافیت زمین پر اتر آنے پر نوافل ادا کریں گے اور دوبارہ کبھی اس قسم کی 'حرکت' نہ کرنے کا پختہ ارادہ کر کے 'تائب' ہو جائیں گے۔:rollingonthefloor:
 

فاتح

لائبریرین
طیارے کو ونگ کمانڈر ایس ساجن اڑا رہے تھے;)
مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ دورانِ پرواز پرتیبھا پاٹل مسلسل "تم بن ساجن! یہ نگری سنسان۔۔۔" گاتے رہے۔ ماسوائے دو موقعوں کے جب جہاز کی حدِ رفتار ان کی حدِ برداشت سے تجاوز کر گئی اور بے اختیار وہ "بن ساجن جھولا جھولوں" کا راگ الاپنے لگے۔;)
 

الف نظامی

لائبریرین
مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ دورانِ پرواز پرتیبھا پاٹل مسلسل "تم بن ساجن! یہ نگری سنسان۔۔۔" گاتے رہے۔ ماسوائے دو موقعوں کے جب جہاز کی حدِ رفتار ان کی حدِ برداشت سے تجاوز کر گئی اور بے اختیار وہ "بن ساجن جھولا جھولوں" کا راگ الاپنے لگے۔;)
:grin:
انڈین ائیر فورس کے نو مشق پائلٹ بھی یہی حربے استعمال کرتے ہیں ;)

پرتیبھا پاٹل خاتون ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
:eek: اوہ اچھا۔ شکریہ جناب کہ میرے علم میں یہ نہیں تھا۔
ویسے حیرت ہے اس "مصدقہ اطلاع" دینے والے نے یہ تو بتایا ہی نہیں۔:grin: شاید اسے خود بھی معلوم نہ ہو۔
معلوم تو مجھے بھی نہیں تھا ہندوستانی صدر کا، نام سے شبہ ہوا۔
ہوسکتا ہے کہ مصدقہ اطلاع دینے والے صنفی امتیاز کے قائل نہ ہوں۔:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
لڑاکا طیارے کے لیے 700 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تو کچھ بھی نہیں۔ یہ تو ایک عام مسافر بردار طیارے کی رفتار ہوتی ہے۔
 

عسکری

معطل
وہ کون سی شیر جوان تھی جو ماک5۔2 کی سپیڈ سے آفٹر برن کراتے بھائی جی ۔بوڑھی عورت تھی ونگ مین کی سیٹ پر آنگھیں بند کیے پڑی رہی ڈر سے اور کون سا تیر مارنا تھا ۔
جب لینڈ کیا تو دیکھا ورلڈ ریکارڈ بنا ہے جی۔ہنگ لگے نا پھٹکڑی رنگ چوکھا اوپر سے انڈین میڈیا کا تو پتا ہی ہے نا بلی کو چیتا اور ہاتھی کو چوہا بنا سکتے ہیں۔

یہ دیکھیں کاک پٹ ویو سے ایسا نظر آتا ہے۔

 

راشد احمد

محفلین
ھارتي صدر نے لڑاکا طيارے ميں پرواز کرکےعالمي ريکارڈ قائم کرديا

ہمارے صدر صاحب بھی کسی طرح کم نہیں ہیں۔

انہوں نے کرپشن کرکے، وعدے توڑ‌کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جسے دنیا کا کوئی صدر نہیں توڑ سکتا
وہ کئی ماہ سے اپنے گھر میں بند ہیں یہ بھی عالمی ریکارڈ ہے :grin:
 
Top