ھد یہ نعت بحضورِ سرورِ کائینات ( صلی اللہ علیہ و سلم) محمد خلیل الرحمٰن

ھد یہ نعت بحضورِ سرورِ کائینات ( صلی اللہ علیہ و سلم
از محمد خلیل الر حمٰن

زمیں پہ نازشِ انساں محمد عربیﷺ
فلک پہ نور کا ساماں محمدِ عربیﷺ
دکھی دلوں کے لیے چارہ ساز ذکرِ نبی
ہر ایک درد کا درماں محمدِ عربیﷺ
تمہارے دم سے ہے ’’ تصویرِ کائینات میں رنگ‘‘
تمہی حیات کا عنواں محمدِ عربیﷺ
مٹے ہیں فاصلے کون و مکاں کے آج کی شب
ہیں آج عرش پہ مہماں محمدِ عربیﷺ
ہر امّتی کی شفاعت خدا کی مرضی سے
تمہاری شان کے شایاں محمدِ عربیﷺ
شفیعِ امّتِ مرحوم، ھادیئ برحق
گواہ آپ کا قرآں محمدِ عربیﷺ
تمہارے بعد نہ ہوگا کوئی خدا کا نبی
ہیں آپ ختمِ رسولاں محمدِ عربیﷺ
خلیل کو بھی دکھا دیجیے رخِ انور
اسے ہے بس یہی ارماں محمدِ عربیﷺ
( کالج کے زمانے کی لکھی ہوئی ایک نعت
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
بہت خوب خزینہ۔خلیل۔ بس دو ’فرمائشیں‘ میری طرف سے
ایک تو ’تصویرِ کائنات میں رنگ‘ کو واوین میں کر دیں
اور دوسرے ایک مصرع میں ’ع‘ کا اسقاط ہے جو گوارا نہیں کیا جا سکتا
ہم عاصیوں کی شفاعت خدا کی مرضی سے
اس کو بدل دیں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
اردو محفل پر اپنے پانچ سال مکمل ہونے پر قندِ مکرر
جناب محمّد خلیل الرحمٰن صاحب آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے اپنے پانچ قیمتی برس محفل کو وقت دے کر اس کی عزت بڑھائی۔ محفل کی ہر سانس آپ اور آپ جیسے سنجیدہ اور ایثار پیشہ ساتھیوں کی مقروض ہے۔ اللّہ کریم آپ کو صحت اور آسانیوں والی عمرِ خضر عطا کرے۔
 
ھد یہ نعت بحضورِ سرورِ کائینات ( صلی اللہ علیہ و سلم
از محمد خلیل الر حمٰن

زمیں پہ نازشِ انساں محمد عربیﷺ
فلک پہ نور کا ساماں محمدِ عربیﷺ
دکھی دلوں کے لیے چارہ ساز ذکرِ نبی
ہر ایک درد کا درماں محمدِ عربیﷺ
تمہارے دم سے ہے ’’ تصویرِ کائینات میں رنگ‘‘
تمہی حیات کا عنواں محمدِ عربیﷺ
مٹے ہیں فاصلے کون و مکاں کے آج کی شب
ہیں آج عرش پہ مہماں محمدِ عربیﷺ
ہر امّتی کی شفاعت خدا کی مرضی سے
تمہاری شان کے شایاں محمدِ عربیﷺ
شفیعِ امّتِ مرحوم، ھادیئ برحق
گواہ آپ کا قرآں محمدِ عربیﷺ
تمہارے بعد نہ ہوگا کوئی خدا کا نبی
ہیں آپ ختمِ رسولاں محمدِ عربیﷺ
خلیل کو بھی دکھا دیجیے رخِ انور
اسے ہے بس یہی ارماں محمدِ عربیﷺ
( کالج کے زمانے کی لکھی ہوئی ایک نعت

ماشاء اللہ بہت خوب...... دعا قبول ہو.... آمین
 
آج بروز منگل 25 جون سنہ 2024 ہم نے مسجد نبوی کے پہلی چھتری والے صحن میں گنبد خضرا کو اپنی نظروں کے سامنے رکھتے ہوئے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں زیر لب ترنم کے ساتھ اپنی یہ نعت پیش کی!.اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم قبول فرمائیے!
 
محمد عبدالرؤوف

ماشاء اللّٰه ، اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللّٰه علیہ و سلم آپ سے راضی ہوں ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
آج بروز منگل 25 جون سنہ 2024 ہم نے مسجد نبوی کے پہلی چھتری والے صحن میں گنبد خضرا کو اپنی نظروں کے سامنے رکھتے ہوئے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں زیر لب ترنم کے ساتھ اپنی یہ نعت پیش کی!.اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم قبول فرمائیے!
ماشاء اللہ ، بہت بہت مبارک ہو !
 
سیما علی

لائبریرین
آج بروز منگل 25 جون سنہ 2024 ہم نے مسجد نبوی کے پہلی چھتری والے صحن میں گنبد خضرا کو اپنی نظروں کے سامنے رکھتے ہوئے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں زیر لب ترنم کے ساتھ اپنی یہ نعت پیش کی!.اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم قبول فرمائیے!
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
بھیا ہمارا سلام پیش کردیجیے
پروردگار اجر عظیم عطا فرمائے آمین
 
Top