فارسی شاعری ھر لحظه به شكلي بت عيار بر آمد -- دل برد و نهان شد

ھر لحظه به شكلي بت عيار بر آمد -- دل برد و نهان شد
هر دم به لباس دگر آن يار بر آمد -- گه پير و جوان شد

ہر لحظہ وہ بتِ عیار ایک نئی ہی شکل میں ظاہر ہوتا ہے --- دل چھینتا ہے اور غائب ہو جاتا ہے۔
ہر دم وہ یار دوسروں کے لباس میں ظاہر ہوتا ہے -
- کبھی بوڑھے کے روپ میں اور کبھی جوان کے۔

خود کوزہ و خود کوزہ گر و خود گلِ کوزہ --- خود رندِ سبو کش
خود بر سرِ آں کوزہ خریدار برآمد --- بشکست رواں شد

وہ خود ہی کوزہ ہے، خود ہی کوزہ بنانے والا اور خود ہی کوزہ کی مٹی -- اور خود ہی کوزے سے پینے والا۔
اور خود ہی اس کوزے کے خریدار کے طور پر ظاہر ہوتا ہے --- اور اس کیلیے اس کوزے کو توڑنا بھی جائز ہے۔

ني ني كه همو بود كه مي آمد و مي رفت --- هر قرن كه ديدي
تا عاقبت آن شكل عرب وار برآمد -- داراي جهان شد

وہی تھا جو ہرزمانے میں آتا رہا اور چاتا رہا - ہر زمانے نے دیکھا
لیکن بلآخر وہ ایک عرب (ص) کی شکل میں ظاہر ہوا -- اور وہی (ص) جہان کے بادشاہ ہیں۔

ني ني كه همو بود كه مي گفت انا الحق --- در صوت الهي
منصور نبود آن كه بر آن دار برآمد --- نادان به گمان شد

وہی تھا کہ جس نے کہا کہ میں ہی حق ہوں -- خدا کی آواز میں
وہ منصور نہیں تھا جو سولی پر ظاہر ہوا -- نادان اور نہ جاننے والوں کو یہی لگتا ہے کہ وہ منصور تھا۔

رومي سخن كفر نگفته است و نگويد --- منكر نشويدش
كافر بود آن كس كه به انكار برآمد --- از دوزخيان شد

رومی نے کبھی کفر کی بات نہیں کی اور نہ وہ کرتا ہے -- وہ منکر نہیں ہے
کافر تو وہ ہے جس نے انکار کیا تھا یعنی شیطان --- اور وہی دوزخیوں میں سے ہے
مولانا جلال الدین رومی
 

اوشو

لائبریرین
سبحان اللہ!!!
کیا خوب کلام اور کیا خوب انداز ہے۔
منشی رضی الدین قوال کی آواز میں یہ کلام الگ ہی سماں پیدا کرتا ہے۔
شکریہ شہزاد ناصر جی
 
آپ نے جس مستزاد غزل کے دو اشعار لکھے ہیں وہ مولانا روم کی غزل نہیں۔ انہوں نے کوئی مستزاد غزل نہیں لکھی۔ یہ غزل دراصل شمس مشرقی کی ہے۔شمس مشرقی کا تخلص بھی رومی تھا۔ اس کا ایک دیوان ایک دفعہ ہندوستان میں چھپا تھا اور اب نایاب ہے۔ میرے پاس بھی نہیں وگرنہ اس کی مکمل غزل آپ کو بھیج دینا۔ میرے پاس جو اشعار محفوظ تھے، وہ ارسال خدمت ہیں۔ اگر آپ کو کہیں سے شمس مشرقی رومی کا دیوان ملے تو مکمل غزل دستیاب ہو سکتی ہے، وگرنہ نہیں۔
مولانا روم کی ایک مستزاد غزل جو ان کی نہیں!

محمد وارث محمد خلیل الرحمٰن
سید شہزاد ناصر اوشو
 
Top