جی شمشاد بھائی ضرور
پاکستان کے مانچسٹر میں مقیم ہوں
بی کام کیا پچھلے برس اور اب "سی ایم اے" میں پڑھتا ہوں یعنی I.C.M.A.P (FSD) کا طالبعلم ہوں.
شعر سے لگاؤ کچھ اتنا پرانا نہیں، یہی لگاؤ اردو ویب پر کھینچ لایا ہے.
مڈل کے بعد تین سال تک ایک نور ہدایت کے سر چشمے سے فیض یاب ہونے کی اپنی سی کوشش کی اور 2007 میں میٹرک کا امتحان "اپنے طور" پر پاس کیا تو شعر کی اتنی سی پہچان حاصل ہوئی کہ اس میں ایک عدد قافیہ یا ردیف بھی ہو سکتی ہے، یہ بھی محض اس لیے کہ پاس ہونا تھا، شعر سے ہمیں کیا غرض...
تاہم گیارھویں درجے کی پہلی جماعت میں جب داخل ہوئے تو پروفیسر صاحب کی زبان پر یہ الفاظ رقصاں تھے
"کیا گل کھلے گا دیکھیے، ہے فصل گل تو دور
اور سوئے دشت بھاگتے ہیں کچھ ابھی سے ہم"
جب اس شعر کا مفہوم استاد محترم کی زبانی سنا تو ہمارے ہاتھوں کے طوطے اڑتے چلے گئے، "آئی مین ، آئی واز سٹند فار آ وائیل"
ایک نیا جہان آشکار ہوتا گیا.
بس وہ دن ہے اور آج کا دن اردو شاعری رگ و پے میں سرایت کرتی چلی گئ، شعر جہاں سے ملے لے لیتا ہوں.
اس سے آگے ایک درد ناک کہانی ہے.
آب بھی اپنے تفصیلی تعارف سے نوازیں