ہائیکنگ میرا مشغلہ

واصل محمود

محفلین
تمام دوستوں کو اس عاجز کا پیار بھرا سلام
خاکسارسفر اور نئ جگہیں دیکھنے کا خا ص شوک رکھتا ہے۔اس سلسلہ میں پاکستان کے بہت سے شہر اور علاقہ دیکھ چکا ہے۔انھی چیزوں میں ایک چیز ہائیکنگ ہے۔ہائیکنگ ایک ایسی کھیل سے تعلق رکھنے والی ایکٹیوٹی ہے جس میں آپ خوبصورت پہاڑی علاقہ جات میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پیڈل سفر کرتے ہیں۔جہاں لوگ بہت کم رہتے ہیں اور یہ ہائیکنگ ٹریک کئی دنوں تک محیط ہوسکتے ہیں۔جس کی بنا پر آپ کو راستہ میں خیمے لگا کر رہنا پڑتا ہےاور خود ہی اپنے کھانے پینے کا بندو بست کرنا پڑتا ہے۔ایسے ٹریکس پر قدرت کا حسن خوب نکھر کر سامنے آتا ہے۔انسان ایک وجد کی سی صورت حال میں چلا جاتا ہے۔وہ بہتے نیلگوں چشمے وہ بل کھاتے دریا وہ سبز رنگ کی چادریں پہنے ہوئے پہاڑ جن پر پھولوں کی مینا کاری ہوئی ہو ایک جادوئی اثر اپنے اندر رکھتے ہیں۔
پاکستان ایسے قدرتی حسن کی آماجگاہ ہے۔جہاں ہر قسم کا قدرتی حسن پایا جاتا ہے۔ہر سال لوگ موسم گرما میں اس حسن کا دیدار کرنے جاتے ہیں۔جیسا کہ ایک معشوق اپنی محبوبی کی ملاقات میں اضطراب اور تڑپ رکھتا ہے ایسا ہی ایک ہائیکر اپنے دل و دماغ میں بے چینی رکھتا ہے کہ کب وہ دن آئینگے جب اس ملاقات کا شرف حاصل ہوگا۔حقیقی معنوں میں دیدار ایزدی ایسے مقامات پر قدرتی حسن کی صورت میں حاصل ہوا کرتا ہے۔اس سلسلہ میں دوستوں کےساتھ ایک ویب سائٹ جو ہائیکنگ کے حوالہ سے بنا ئی گئی ۔جس کا وزٹ کرکے دوست پاکستان کی بے بہا قدرتی خوبصورتی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
http://www.stallionpalace.com
 

واصل محمود

محفلین
پاکستان میں بہت سی قابل دید مقامات ہیں ان کے بارہ میں معلومات کے لئے ذیل میں دئے گئے لنک پر کلک کریں۔
http://www.stallionpalace.com/?cat=52
اس کے علاوہ پاکستان میں موجود ہائیکنگ ٹریکس کی معلومات کے لئے ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں۔
http://www.stallionpalace.com/?cat=52
پاکستان میں موجود ہائیکنگ ٹریکس کی تصاویر اور گیلری کے لئے ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں۔
http://www.stallionpalace.com/?cat=8
 

زیک

مسافر
پاکستان میں بہت سی قابل دید مقامات ہیں ان کے بارہ میں معلومات کے لئے ذیل میں دئے گئے لنک پر کلک کریں۔
http://www.stallionpalace.com/?cat=52
اس کے علاوہ پاکستان میں موجود ہائیکنگ ٹریکس کی معلومات کے لئے ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں۔
http://www.stallionpalace.com/?cat=52
پاکستان میں موجود ہائیکنگ ٹریکس کی تصاویر اور گیلری کے لئے ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں۔
http://www.stallionpalace.com/?cat=8
ان ہائیکنگ ٹریلز کے جی پی ایس ٹریکس ہیں؟
 

واصل محمود

محفلین
نہیں جناب ان ٹریکس کے لئے آپ کو علاقہ کے مقامی گائیڈ کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔ہر ٹریک جہاں سے شروع ہوتا ہے وہاں سے لوکل گائیڈ بہت کم ریٹ پر دستیاب ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ ٹورزم کمپنیز کیساتھ بھی جاسکتے ہیں لیکن وہ کچھ مہنگا ہو جاتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ہر سال لوگ موسم گرما میں اس حسن کا دیدار کرنے جاتے ہیں۔جیسا کہ ایک معشوق اپنی محبوبی کی ملاقات میں اضطراب اور تڑپ رکھتا ہے ایسا ہی ایک ہائیکر اپنے دل و دماغ میں بے چینی رکھتا ہے کہ کب وہ دن آئینگے جب اس ملاقات کا شرف حاصل ہوگا۔
http://www.stallionpalace.com
یہ تشبیہ بھی خوب ہے محترم :)
 
Top