ہائی بلڈ پریشر سے نجات کیلئے سات بہترین غذائیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
53aff96da7539.png

53aff96da7539.png


جب بات ہائی بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل سمجھے جانے والے مرض کی ہو تو آپ کی خوراک ہی سب سے بڑی دشمن ثابت ہوتی ہے، اگر آپ فشار خون کے شکار ہیں تو آپ کو نمکین چیزوں سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے تاکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھا جاسکے مگر اس کے باعث آپ کئی قسم کے پسندیدہ کھانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔

مگر فکر نہ کریں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو انتہائی مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کا بلڈپریشر کم کرنے کا کام بھی کرتی ہیں۔

کیلے
یہ مزیدار پھل پوٹاشیم سے بھرا اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس میں موجود منرلز جسم میں موجود نمک پر اثر انداز ہوتے ہیں اور گردوں کے فنکشنز کو معمول کے مطابق کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں صرف 2 کیلوں کا استعمال 10 فیصد تک بلڈ پریشر کم کردیتا ہے۔

انڈے کی سفیدی
آپ اپنے دن کے آغاز میں ناشتے پر اگر انڈے کی سفیدی کا استعمال کریں تو اس سے نہ صرف پروٹین کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتی ہے، جس کی تصدیق طبی سائنس نے بھی کی ہے۔

ٹماٹر
ٹماٹر لائیکوپین سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کی شرح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ایک آسٹریلین تحقیق کے مطابق اپنی روزانہ کی خوراک میں اگر 25 ملی گرام لائیکوپین کو شامل کرلیا جائے تو آپ اپنے ایل ڈی ایل یا خراب کولیسٹرول کی شرح 10 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ
چاکلیٹ تو ایسی چیز ہے جس سے دن میں کسی بھی وقت لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر کے شکار افراد اگر 18 ہفتوں تک کچھ مقدار میں ڈارک چاکلیٹ کھائیں تو ان میں فشار خون کی شرح 20 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔

تربوز
موسم گرما میں اس مزیدار پھل کو کون استعمال نہیں کرتا ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق تربوز دوران خون کو کنٹرول کرنے اور بلڈ پریشر معمول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

کشمش
یہ میوہ مختلف چیزوں میں لگا ہوا ہوتا ہے، اور اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہوں، تو کشمش کی تھوڑی سی مقدار روزانہ استعمال کرنے سے آپ اس مرض سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ہربل چائے
اگر آپ غذائی عادات کو تبدیل کر نہیں سکتے تو پھر کافی یا چائے کی جگہ ہربل یا جڑی بوٹیوں سے بنی چائے کو پینا عادت بنالیں۔

چھ ہفتے تک روزانہ تین کپ کا استعمال بلڈ پریشر میں سات پوائنٹس تک کمی لاسکتا ہے۔ اگرچہ یہ بہت معمولی مقدار لگ رہی ہوگی مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فشار خون میں تھوڑی سی کمی بھی دل کی صحت پر اثرانداز ہونے والے سنگین خطرات کو کم کردیتی ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
وزن میں کمی
یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بلڈ پریشر جسمانی وزن میں اضافے کیساتھ بڑھتا ہے تو صحت مند جسامت کو برقرار رکھنا خود کو تحفظ دینے کا بہترین طریقہ ہے۔ جسمانی وزن کم کرکے آپ بلڈ پریشر کی سطح بھی نیچے رکھ سکتے ہیں اور دل پر پڑنے مضر اثرات سے بچ سکتے ہیں۔

صحت بخش غذا
سبزبوں اور پھلوں سے بھرپور غذا کا استعمال بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنے کا اچھا خیال ہے۔ مختلف تحقیق رپورٹس کے مطابق پھل سبزیاں، اجناس اور صحت مند فیٹس جیسے نٹ اور زیتون کا تیل وغیرہ کا استعمال دل کی صحت کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے، جس کی وجہ یہ ان غذاﺅں میں شامل اجزاءسے جسم کے اندر ورم یا سوجن کا امکان کم ہوجاتا ہے، اور خون کی رگیں صاف اور مضبوط ہوتی ہیں

ورزش
جسمانی سرگرمیاں فشار خون سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ہفتہ بھر میں کم از کم 30 منٹ سے ایک گھنٹے کی ورزش بلڈ پریشر کی سطح کو کم رکھتی ہے، یہاں تک کہ صرف چہل قدمی کی عادت ہی دل کی صحت کیلئے بہترین ہے۔

کیفین کا کم استعمال
اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار نہیں تب بھی کیفین کے زیادہ استعمال سے گریز زیادہ بہتر ہوگا، کیونکہ یہ عنصر دل کی دھڑکن کی رفتار اور بلڈ پریشر کو بڑھا دیتا ہے۔ ابھی یہ تو واضح نہیں کیفین سے بلڈ پریشر کیوں بڑھتا ہے مگر ایسا ہوتا ضرور ہے، اس لئے دن بھر میں 4 کپ سے زیادہ کافی کا استعمال بلڈپریشر کا مریض بنادینے کیلئے کافی ہے۔

تفریح
بہت زیادہ تناﺅ خون کے ابلنے کا سبب بنتا ہے کم از کم کچھ دیر کیلئے ضرور ایسا ہوتا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق تناﺅ سے دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جاتی ہے جبکہ خون کی رگیں سکڑ جاتی ہیں، جس سے بلڈ پریشر کچھ وقت کیلئے بڑھ جاتا ہے۔ تناﺅ اور ذہنی صحت کو معمول پر رکھنا مجموعی صحت کیلئے بہت ضروری ہے، جس کا بہترین ذریعہ کچھ دیر کیلئے تمام تناﺅ اور الجھنیں بھلا کر گھومنا ہے۔

تمباکو نوشی سے گریز
سیگریٹ میں شامل نکوٹین بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے، تو جو لوگ دن بھر بے تحاشہ تمباکو نوشی کرتے ہیں ان کا بلڈ پریشر ہمیشہ بڑھا ہوا ہی آتا ہے، جس سے گریز امراض قلب اور فالج وغیرہ سے تحفظ کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔
 
Top