ہائی جیکنگ ڈرامہ تھا: زرداری

آصف زرداری نے کہا کہ مشرف تو اس سے انجام تک پہنچانا چاہیے تاکہ آئندہ پاکستان میں کسی کو جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی جرات نہ ہوسکے
محترم ”زر“داری صاحب! پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیتے وقت! آہو آپ سب سمجھ ہی گئے
 
محترم ”زر“داری صاحب! پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیتے وقت! آہو آپ سب سمجھ ہی گئے
میرا خیال ہے مشرف کو گارڈ آف آنر فوج نے دیا اس میں زرداری کی رضا مندی بھی شامل ہوگی اور یہ سب ایک ڈیل کا حصہ تھا جس کے تحت مشرف استعفی دیکر مواخذہ سے پہلے گارڈ آف آنر لیکر ملک سے باہر چلا جائے۔ زرداری کو کوئی خاص شوق نہیں ہوگا مشرف کو گارڈ آف آنر دینے کا یہ سب ایک سمجھوتے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
 
بالکل اس طرح کا خیال میرا ہے
 
بہرحال حقیقت یہی ہے کہ مشرف پہلے سے نوازحکومت کا تختہ الٹنے کا فیصلہ کرچکا تھا جیسے ہی نوازشریف کو جرنیلوں کے ارادے کا پتہ چلا اس نے جنرل ضیاءالدین بٹ کے ذریعے بچنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔ ہائی جیکنگ کا ڈرامہ تو سپریم کورٹ میں بھی کھل چکا ہے۔
 
x boy

محفلین
کسی کو مارنا ہو تو ایک بوند سے بھی کہیں کم زہر کافی ہے۔ تکلیف دینی ہے تو ہوا ایک چھوٹا سا بلبلہ بھی رگ میں چھوڑ دینا کافی ہے۔ چار لوٹے تیزابی پانی کی سمجھ نہیں آئی
یہ تو بلاول کے تیزابی ٹوٹکے ہیں سپر ہیرو آف ۔ پی پی پی نے عمران خان کو للکارا کہ چار لوٹا پانی سونامی نہیں لا سکتا۔
 
x boy

محفلین
فوج کے آنے کا کوئی خطرہ تو نہیں ہے مجھے بلاول کی تقریر کا مقصد سمجھ نہیں آیا ، سلطان صلاح الدین ایوبی نے کہا تھا کسی ملک کو برباد کرنا ہو تو اس کو اس کی فوج سے مایوس کر دو ، یہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا ایجنڈا ہے کہ فوج کی پوزیشن خراب کی جائے ، اس پر دباؤ رکھا جائے کبھی ان کی کردار کشی کی جائے ، جو لوگ اس وقت سیاچن میں قربانیاں دے رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں

اس وقت حکومت کی رٹ کہیں نہیں ہے نواز شریف فوج کی گود میں پیدا ہوئے ہیں جمہوریت ہے کہاں ؟ یہ تو مافیا ہے ، بلاول نے کہا کہ لوٹ کے کھا گئے لوٹ کر تو زرداری کھا گئے ، نواز شریف کھا گئے ، بلاول کے باپ عدالت تک تو جا نہیں سکتے اسمبلی کیسے جائیں گے یہ سب بچکانہ باتیں ہیں لوگوں کو اکسانے کی کوششس ہے از: ہارون الرشید
 
x boy

محفلین
pml-n-news.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
بہرحال حقیقت یہی ہے کہ مشرف پہلے سے نوازحکومت کا تختہ الٹنے کا فیصلہ کرچکا تھا جیسے ہی نوازشریف کو جرنیلوں کے ارادے کا پتہ چلا اس نے جنرل ضیاءالدین بٹ کے ذریعے بچنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔ ہائی جیکنگ کا ڈرامہ تو سپریم کورٹ میں بھی کھل چکا ہے۔
شاید اسی وجہ سے چند گھنٹوں میں لاہور کی ہر دکان سے مٹھائی ختم ہو چکی تھی اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نہیں تھک رہے تھے :)
 
شاید اسی وجہ سے چند گھنٹوں میں لاہور کی ہر دکان سے مٹھائی ختم ہو چکی تھی اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نہیں تھک رہے تھے :)
اسکی وجہ یہ تھی کہ کارگل ڈرامے کی وجہ سے نواز حکومت بری طرح بدنام ہوچکی تھی۔
 
اسکی وجہ یہ تھی کہ کارگل ڈرامے کی وجہ سے نواز حکومت بری طرح بدنام ہوچکی تھی۔
اس کے علاوہ بھی بہت سی وجوہات تھیں، پچھلے سال تو جناب ”وڈے شریف“ صاحب لوڈ شیڈنگ کے بارے میں کہتے تھے کہ ہمارے دور میں یہ نہ تھی حالانکہ میں ان دنوں فیصل آباد میں ”چائلڈ لیبرر“ تھا مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ کئی بار تھری فیز بجلی اتنے دن بند ہوتی کہ ہم (دونوں بھائی میں اور طارق سعید) فیصل آباد سے آٹھ آٹھ دن کے لئے اپنے گھر ضلع ”لیہ“ چلے جاتے تھے اس طرح کا معاملہ دو اڑھائی مرتبہ پیش آیا
 
مضحکہ خیز فلسفہ! اب تو پہلے جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے
جی یہ بھی حضرت علی رض سے منسوب کیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف جھوٹے شخص کی گواہی بھی قبول نہیں :)
اگر میں کوئی گستاخی کر بیٹھا ہوں تو پیشگی معذرت
 
Top