میں نے KGB Archiver استعمال کر کے دیکھا ہے۔ اس کی ہارڈویئر ضروریات بہت زیادہ ہیں، رفتار بہت سست ہے، لیکن کمپریشن ZIP فورمیٹ کے مقابلے میں تقریباً دو سے چار گنا زیادہ ہے۔
37 ایم بی کی ڈائریکٹری، جو 30 سے 40 سیکنڈ میں ZIP یا RAR فورمیٹ میں 30 ایم بی میں تبدیل ہوتی ہے۔ کے جی بی سے ، تقریباً 15 ایم بی میں تبدیل ہوئی تھی،
لیکن بیس منٹ سے زیادہ میں۔ کمپریشن لیول کی تفصیلات یاد نہیں۔
ایک مثال (ایک 37 ایم بی کی گیم کی ڈائریکٹری):
اگر زیادہ سے زیادہ کمپریشن حاصل کرنی ہے تو کم از کم ایک جی بی ریم ہونا ضروری ہے، اور Intel Core سی پی یو۔
اوپر تصویر میں کمپریشن لیول تبدیل ہونے سے میموری کی ضروریات بڑھتے ہوئے دیکھیں۔ عام: 44 ایم بی ریم، اچھی: 145 ایم بی ریم، بہترین: 949 ایم بی ریم۔
ایک جی بی عام ڈیٹا(جس میں ٹیکسٹ، پروگرام، تصاویر، آوازیں اور دوسری فورمیٹس کی فائلیں شامل ہوں) کو چار یا پانچ ایم بی میں کمپریس کرنا ممکن نہیں ہے۔ خود KGB Archiver کی سائٹ پر جو موازنہ دیا ہوا ہے اس میں عام ڈیٹا فائلیں کمپریس ہو کر اصل سائز کا تقریباً 20 فیصد رہ گئی ہیں۔
Format|Size|Ratio
Uncompressed data|3068KB|100.00%
"ZIP, Deflate64 Maximum compression"|966KB|31.50%
"CAB, Maximum compression"|844KB|27.50%
"SQX2.0, ultra compression, dictionary 32MB, solid archive, multimedia & EXE compression"|813KB|26.50%
"7zip, ultra compression, solid archive, dictionary 96MB, word size 273B"|801KB|26.10%
"RAR, maximum compression, solid archive"|737KB|24.00%
"SITX, method 5, level 16, memory 23, optimizers on, block mode on, don't storing thumbnails"|730KB|23.80%
"
KGB2, PAQ6, normal compression
"|
701KB
|
22.90%
"KGB1, normal compression"|694KB|22.60%
"
KGB2, PAQ7, good compression
"|
608KB
|
19.80%