میں ایک دفعہ ایک دفتری خانے کی دکان پر گیا۔ دفتری خانہ مطلب جہاں سکول کی کاپیاں وغیرہ بنتی ہیں۔ وہاں پر ایک آدمی کاغذ کاٹنے والی مشین پر کام کرتے کرتے چائے لینے چلا گیا۔ اس کی غیرحاضری میں ایک اور آدمی اس مشین پر کچھ کاٹنے آیا ہی تھا کہ پہلے والا آدمی واپس آ گیا اور چلانے لگا "او اینوں نہ چھیڑیں، میجر بجا ہویا اے-" (او اس کو نہ چھیڑنا، اس کا میجر بندھا ہوا ہے۔"
اب میں حیران کہ یہ میجر کیا ہے اور کہاں بندھا ہوا ہے۔ پوچھنے پر عقدہ کھلا کہ وہ measurement ہے جو بگڑ کر میجر ہو گیا ہوا ہے۔