ہائے او ربا

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میرے فیس بُک پیج پہ ایک دوست نے آج یہ اقتباس پوسٹ کیا تھا،
مجھے تو پڑھ کے بہت ہنسی آئی۔

دنیا کی وہ عورت جسے آپ ساری زندگی متاثر نہیں کر سکتے وہ بیوی ہے - اور وہ عورت جسے آپ چند منٹوں میں متاثر کر سکتے ہیں وہ بھی بیوی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر دوسرے کی -

ویسے شاعروں کو ضرور شادی کرنی چاہیے اگر بیوی اچھی مل گئی تو زندگی اچھی ہو جائے گی اور بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری اچھی ہو جائے گی -

شادی ضرور کریں اور بڑی عمر کی عورت سے کریں یا تو وہ گھر کو جنت بنا دیگی یا آپ کو جنتی -
 
ویسے شاعروں کو ضرور شادی کرنی چاہیے اگر بیوی اچھی مل گئی تو زندگی اچھی ہو جائے گی اور بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری اچھی ہو جائے گی -

خواتین کو کس جرم کی سزا دی گئی ہے؟ وہ کیوں شاعر سے شادی کر کے اپنی زندگی برباد کریں۔۔۔:)
 
مائرہ

محفلین
حالانکہ ایسے ہونا چاہیے تھا کہ وہ عورت جسے آپ منٹوں میں بے وقوف بنا سکتے ہیں اور ساری عمر بنائے رکھتے ہیں وہ آپ کی بیوی ہوتی ہے
 
یوسف-2

محفلین
بلال میاں! آپ ان ”گمراہ کن حقائق“ سے ”متاثر“ ہر گز نہ ہونا۔ :p یہ سب ”شادی شہداؤں“ کے فرمودات ہیں :D ان اقوال والےشوہر جب ”اپنی بیوی“ کے ”خیرخواہ“ نہیں ہوسکے، تو وہ بھلا کسی اور (مثلاً آپ) کے خیر خواہ کیسے ہوسکتے ہیں۔ :)
 
حالانکہ ایسے ہونا چاہیے تھا کہ وہ عورت جسے آپ منٹوں میں بے وقوف بنا سکتے ہیں اور ساری عمر بنائے رکھتے ہیں وہ آپ کی بیوی ہوتی ہے
یہ بھی غلط ہے۔
اصل یہ ہے کہ وہ مظلوم آدمی جسے آپ منٹوں میں بے وقوف بنا سکتی بلکہ بناتی رہتی ہیں اور ساری عمر بنائے رکھتی ہیں وہ آپ کا شوہر ہوتا ہے۔۔:D
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرے فیس بُک پیج پہ ایک دوست نے آج یہ اقتباس پوسٹ کیا تھا،
مجھے تو پڑھ کے بہت ہنسی آئی۔

دنیا کی وہ عورت جسے آپ ساری زندگی متاثر نہیں کر سکتے وہ بیوی ہے - اور وہ عورت جسے آپ چند منٹوں میں متاثر کر سکتے ہیں وہ بھی بیوی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ مگر دوسرے کی -

ویسے شاعروں کو ضرور شادی کرنی چاہیے اگر بیوی اچھی مل گئی تو زندگی اچھی ہو جائے گی اور بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری اچھی ہو جائے گی -

شادی ضرور کریں اور بڑی عمر کی عورت سے کریں یا تو وہ گھر کو جنت بنا دیگی یا آپ کو جنتی -
اسی لیے تو میری زندگی اچھی ہے اور شاعرہ اچھی نہیں ہے
 
ہمم جو پہلے ہی بےوقوف ہو اس کو کیسے بنایا جا سکتا ہے
ہاں عورت بےچاری پہلے عقلمند ہوتی ہے نا اس لیے وہ بن جاتی ہے :battingeyelashes:
بےچارا مرد ہوتا ہے۔۔:)
آج مضامین کی ادارت میں ایک عقلمند عورت کا قصہ درج کروں گا۔ پڑھیے گا ضرور۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
لو جی یہ تو پھڑی گئی جے۔

بلال بھائی پنجابی کی ایک مثال ہے "راہ پیا جانے یا واہ پیا جانے"

ابھی آپ کا واسطہ نہیں پڑا۔

لڑکا پڑھ لکھ کر جب نوکری لگ جاتا ہے تو اپنے والدین کو کہتا ہے کہ شام سے پہلے پہلے میری شادی کر دیں، دوسری صورت میں والدہ ضرور "چاند سی بہو" ڈھونڈنے لگ جاتی ہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال میاں! آپ ان ”گمراہ کن حقائق“ سے ”متاثر“ ہر گز نہ ہونا۔ :p یہ سب ”شادی شہداؤں“ کے فرمودات ہیں :D ان اقوال والےشوہر جب ”اپنی بیوی“ کے ”خیرخواہ“ نہیں ہوسکے، تو وہ بھلا کسی اور (مثلاً آپ) کے خیر خواہ کیسے ہوسکتے ہیں۔ :)

پتہ نہیں کس کا ہے
مگر جس دوست نے پوسٹ کیا وہ بھی میری ہی طرح ہے۔
 
Top