ہائے کیاکہئے کہ دل کے ساتھ کیا کیا جائے ہے

دل کو اڑانے کے لیئے چاہے دو پر چاہئے ہوتے ہوں پر اس پوسٹ کو اڑانے کے لئے صرف ایک عدد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:


اب کل مجھ سے پوچھ کر دوبارہ تعریف لکھنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا بہتر ہے آج ہی لکھ لو علم بانٹنے میں کبھی بخیلی سے کام نہیں لیا میں نے
 

ماوراء

محفلین
آپ نے بات کر کے آگے کافی ڈاٹس ڈالے ہیں۔۔کیا ابھی ان کملیٹ تھی بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ :wink:

چلو، اب رہنے دو۔اب کل تو گزر گیا۔اب کیا ذمہ داری کی تعریف میں کہوں۔ :p
 
ڈاٹس اس لیئے ڈالے تھے کہ کہیں واقعی یہ پوسٹ دھماکے سے نہ اڑ جائے ، سمجھا بھی کرو اور اب نام نہ لینا ورنہ میں نے تو پاکستان بھی جانا ہے میرا لوٹ‌کر آنا ہی کہیں مشکوک ہو جائے۔

ہاں جی اب ذرا تعریف ہو جائے، ذمہ داری کی نہیں ہو رہی تو چلو کسی اور کی کر دو :p
 

ماوراء

محفلین
کیوں بھلا۔پوسٹ کیوں دھماکے سے اڑے گی۔۔ :? اگر یہاں کوئی دھماکے کرنے والا ہے بھی تو آپ ہی ہیں۔۔ :wink:
جلدی سے پاکستان جائیں۔۔کچھ سکون ہو یہاں۔۔اب پاکستان سے آن لائن مت آئیے گا۔وہاں سارا ٹائم اپنے دوستوں ،رشتے داروں میں گزارنا۔تاکہ ہمارا ذرا بھلا ہو جائے۔ :p

ذمہ داری کی تعریف کروں کیا۔۔۔؟؟ مجھے پتہ ہے آپ کو اس کے اصل معنی خود نہیں نہ پتہ تو باتوں باتوں میں مجھ سے پوچھ رہے ہیں۔اب میں نے بھی نہیں بتانا۔۔ :p
اب اور کس کی تعریف میں کیا کہنا ہے۔۔؟؟ :wink:
 
دھماکہ کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے اس کے بہت ہمت اور حریت چاہئے جو اب تک صرف ایک ہی فرد میں پائی گئی ہے ، اب جانتی ہو پوچھنا نہ۔

میں ایک بار پاکستان چلا جاؤں نہیں آوں گا وہاں سے آن لائن مگر کم کم :wink:

میں اس تعریف کی تعریف پوچھ رہا ہوں جو میں نے بتائی تھی کل اور اگر بھول گئی ہے تو چلو احساس کی تعریف کر دو 8)
 

ماوراء

محفلین
پوچھنے کی کیا بات ہے۔۔مجھے پتہ ہے اتنی ہمت والا فرد ہمارے علاوہ کون ہو سکتا ہے۔ 8)

چلو شکر ہے۔آن لائن نہیں آئیں گے۔۔کم کم کی خیر ہی ہے۔ :wink:

وہ تعریف بھلا کوئی تعریف تھی۔۔وہ تو میرے پلے ہی کچھ نہیں پڑا تھا۔۔“م “محب میں بھی ہے “ذمہ“ میں بھی “ح“ محب میں بھی ہے۔“ذمہ“ میں بھی۔ :p
احساس کی تعریف مجھے نہیں آتی۔اس لیے کہ میں کوئی احساسات نہیں رکھتی۔ :wink:
آپ ہی بتا دیجئیے۔۔آپ بہت جذباتی ہیں نا۔۔ :p
 
ایسی تعریوفوں کا ہی تو مزہ ہے جو کر بھی دی جائیں اور سمجھ میں بھی نہ آئیں۔

چلو میں کر دیتا ہوں احساس کی تعریف

“ احساس وہ کیفیت ہے جس میں کوئی شے آپ کے اندر سرایت کر کے مسلسل جھنجوڑتی رہے آپ کو چین نہ لینے دے اور دل و دماغ میں ہلچل مچائے رکھے۔ جذبات میں ایک ارتعاش برپا رہے اور سکون محال ہوجائے“

ٹھیک ہے یا اور بھی کروں :p
 

ماوراء

محفلین
یہ آپ کو یقین ہے کہ آپ نے احساس کی ہی تعریف کی ہے۔۔؟؟ :?
مجھے تو یہ احساس کم اور دماغی دورہ زیادہ لگ رہاہے۔

ابھی مجھے سمجھ نہیں آئی۔۔ذرا تفصل سے بیان کیجئے۔۔ :( :p
 
اف ایک تو اتنی محنت سے تعریف کی ہے اوپر سے اسے دماغی دورہ بتا رہے ہو۔ اب تشریح بھی کروں :shock:

کرتا ہوں ذرا ابھی آکر

احساس جو آپ کو محسوس ہو

اب ٹھیک ہے امید ہے فورا سمجھ آگیا ہو گا :wink:
 

ماوراء

محفلین
اگر مجھے کچھ محسوس ہوتا ہوتا تو میں بھلا کیوں پوچھتی۔۔ :( مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی۔۔اس لیے اب رہنے دیں۔۔ایک نہ ایک دن مجھے خود سمجھ آ جائے گی۔۔ :p
 
Top