ہائے ہم کیا سے کیا ہوگئے

غازی عثمان

محفلین
ابھی ابھی یہ گانا روم میٹ نے اپنے لیپ ٹاپ پر لگایا ہوا تھا ،، جسے سنتے سنتے آنگھیں نم ہوگیں،، نجانے کیوں

یہ گانا اہلیان محفل کی نظر کررہا ہوں
 

غازی عثمان

محفلین
اچھا بعض اوقات کیسے عجیب ڈرامے ہوجاتے ہیں،
میں یونیورسٹی میں ہوں اور نے ابھی تھوڑی دیرپہلے یہ دھاگہ کھولا اور اس گانے کو دوبارہ سننا ، ہائے ہم کیا سے کیا ہوگئے پھر ضبط کا دامن چھوٹا اور میں آنکھوں کو ہتیلیوں سے چھپا کر باتھ روم چلا گیا ،
ایک لمبا سا ٹشو کا ٹکڑا لیکر جب میں واپس آیا تو دیکھتا ہوں کے اسی ٹیبل پر میرے بلکل سامنے والی کرسی پر بیٹھی ایک بنگالی لڑکی بھی موٹے موٹے آنسوں بہا رہی ،،،،
میں نے فورا گانا اسٹاپ کیا آدھا ٹشو محترمہ کو تھمایا یونیورسٹی ہال میں گانے چلانے پر معذرت کرکے لیپ ٹاپ اٹھا کر دوسرے فلور پر آگیا ،،


بھئی کوئی تو بات ہے اس گانے میں ،، ویسے کسی کو معلوم ہے یہ گانا کس نے گایا ہے؟؟؟
 

فاتح

لائبریرین
لگتا ہے آپ رونے میں اور بنگال کے جادو میں اس قدر گم ہو گئے کہ گلوکارہ کا نام ہی بھول گئے۔;)
خیر اسے "الکا یاگنک" نے گایا ہے۔:) اور شاید اسے جاوید اختر نے لکھا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
لگتا ہے آپ رونے میں اور بنگال کے جادو میں اس قدر گم ہو گئے کہ گلوکارہ کا نام ہی بھول گئے۔;)
خیر اسے "الکا یاگنک" نے گایا ہے۔:) اور شاید اسے جاوید اختر نے لکھا ہے۔

صحیح فرمایا جناب ۔۔۔ ویسے الکا یاگنک بھی بنگال کی ہے ۔ اس گیت کو جاوید اختر نے ہی لکھا ہے ۔ دراصل اس سلسلے کی پوری ایک البم ہے ۔ جس کا نام " تم یاد آئے " ہے ۔ تمام گیت و غزل لاجواب ہیں ۔ یہ البم شاید 1998 میں ریلیز ہوا تھا ۔
 
Top