ہائے یہ سیاست،اف یہ سیاستدان

ماظق

محفلین
السلام علیکم
یہاں میں مختلف تھریڈز میں دیکھ رھا ھوں کہ سیاست اور سیاستدانوں کے نام پر ھم سب ایک دوسرے سے الجھ رھے ھیں _ کوئی نواز شریف کو اچھا کہتا ھے تو کوئی زرداری کو _ کوئی الطاف حسین کا بات کرتا ھے تو کوئی اسفند یار ولی کی _ کسی کی نظر میں مشرف اچھا ھے تو کسی کو ضیاء الحق یا ایوب خان بھاتا ھے _
انگریز کی پالیسی تھی کہ لڑاؤ اور حکومت کرو،انگریز تو چلا گیا لیکن جاتے جاتے اپنا یہ اصول ھمارے پیارے سیاستدانوں کے حوالے کر گیا _ نتیجہ یہ ھوا کہ یہ سیاستدان عوام کو سبز باغات دکھاتے ھیں،لڑاتے ھیں،حکومت کرتے ھیں اور کڑے وقت پر غیر ممالک میں جا بستے ھیں _ تقریباً سارے سیاستدان ایسے ھی ھیں _
کبھی ھم نے سوچا کہ ھمارے سیاستدان اتنے ھی اچھے ھوتے تو آج وطن عزیز اتنے بحرانوں کا شکار کیوں ھوتا _ مہنگائی،لوڈشیڈنگ اور امن و امان جسی خراب صورت حال کا زمہ دار یہی سیاستدان ھی تو ھیں _
مجھے پتا ھے ھم سب اس صورت حال سے آگاہ ہیں اور سیاستدانوں کے کرتوتوں کا بھی ہمیں پتا ھے _ تو پھر ھم ھر وقت ایسے لوگوں کے لیے کیوں لڑتے رھتے ھیں _ کیوں ھر بات پر الجھ کر ان سیاستدانوں کی " لڑاو اور حکومت کرو " کی پالیسی کو کامیاب کرنے میں مددگار ثابت ھوتے ھیں _
کیا کسی کے پاس میرے ان سوالوں کا جواب ھے _ میں آپ سب کی آراء کا منتظر ھوں اور یہ امید بھی کرتا ھوں کہ اس تھریڈ کو بھی روایتی نوک جھونک کی نظر نہیں کریں گے _
 

راشد احمد

محفلین
سیدھی سی بات ہے پاکستان سیاسی اداروں کی کمزوری سے مار کھاجاتا ہے۔ پاکستانی سیاستدان کی نہ توکوئی تربیت ہے اور نہ ہی وہ سیاسی طور پر میچور ہے۔ اس لئے وہ ایسے فیصلے کرجاتا ہے جو آنیوالے دنوں میں پاکستان کے لئے نقصان دہ بن جاتے ہیں
 

arifkarim

معطل
تربیت تو خیر سے مغربی سیاست دانوں کی بھی نہیں ہوتی۔ وہ بھی تو کاروباری عناصر کی انگلیوں پر ناچتے ہیں نا! :grin:
 

راشد احمد

محفلین
لیکن ہر سیاستدان کی ایک اہلیت تو ہے جیسے جرمنی میں وہ شخص سینٹ یا ایم این اے کا الیکشن نہیں‌لڑسکتا اگر وہ بلدیاتی الیکشن لڑ کر منتخب نہ ہوا ہو
 

ماظق

محفلین
میں آج کافی دن بعد محفل میں آیا ھوں اور آتے ھی اپنے پسندیدہ موضوع سیاست والے سیکشن میں جھانکا تو ماحول کافی تلخ پایا ۔ مجھے میرا شروع کیا ھوا یہ تھریڈ یاد آیا ۔ جیسی عوام ویسے حکمران یا جیسی روح ویسے فرشتے والا محاورہ بے ساختہ ذبان پر آ گیا ۔ ھمیں حکمرانوں سے گلہ کرنے سے پہلے خود کو ٹھیک کرنا چاھیئے ۔ ورنہ یونہی آپس میں لڑتے رھیں گے ۔
 
میں آج کافی دن بعد محفل میں آیا ھوں اور آتے ھی اپنے پسندیدہ موضوع سیاست والے سیکشن میں جھانکا تو ماحول کافی تلخ پایا ۔ مجھے میرا شروع کیا ھوا یہ تھریڈ یاد آیا ۔ جیسی عوام ویسے حکمران یا جیسی روح ویسے فرشتے والا محاورہ بے ساختہ ذبان پر آ گیا ۔ ھمیں حکمرانوں سے گلہ کرنے سے پہلے خود کو ٹھیک کرنا چاھیئے ۔ ورنہ یونہی آپس میں لڑتے رھیں گے ۔

سیاست والے سیکشن کا ماحول کافی تلخ اسلئے ہوا کہ آپ کافی دن بعد محفل میں آئےہیں ۔
 
Top